• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 10 ستمبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

اسرائیلی بمباری میں غزہ کا پورا خاندان شہید، میاں بیوی اور دو بچے جاں بحق

مقامی ذرائع نے بتایا کہ غزہ شہر کے الشفاء اسپتال میں چاروں شہداء کی لاشیں پہنچا دی گئیں، یہ حملہ "أحمد” خاندان کے گھر پر کیا گیا تھا، جبکہ اس دوران متعدد شہری زخمی بھی ہوئے اور ملبے تلے دبے افراد کی تلاش کا کام بھی جاری ہے۔

جمعرات 10-09-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ
0
اسرائیلی بمباری میں غزہ کا پورا خاندان شہید، میاں بیوی اور دو بچے جاں بحق
0
SHARES
2
VIEWS

غزہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) آج  قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے شمالی غزہ کی پٹی میں بیت لاهیا پروجیکٹ کے علاقے میں ایک رہائشی گھر پر کیے گئے وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں فلسطینی میاں بیوی اور ان کے دو معصوم بچے شہید ہو گئے، جبکہ قابض فوج کی طرف سے پٹی میں جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ غزہ شہر کے الشفاء اسپتال میں چاروں شہداء کی لاشیں پہنچا دی گئیں، یہ حملہ "أحمد” خاندان کے گھر پر کیا گیا تھا، جبکہ اس دوران متعدد شہری زخمی بھی ہوئے اور ملبے تلے دبے افراد کی تلاش کا کام بھی جاری ہے۔

شہداء کی شناخت مؤمن عبد الرحمن أحمد (والد)، حنين موسى فارس صالح (والدہ) لانا (12 سالہ بچی) اور بانا (8 سالہ بچی ) کے طور پر کی گئی ہے۔

نامہ نگار نے مزید بتایا کہ قابض فوج نے غزہ شہر کے مشرقی علاقوں پر توپ خانے سے گولہ باری کی، جبکہ اسرائیلی جنگی کشتیوں نے خان یونس کے سمندر اور وسطی غزہ پٹی کے مشرقی علاقوں میں شدید فیرنگ کی۔

خان یونس کے شمال میں مواصی القرارہ کے علاقے "شارع الطينة” میں اسرائیلی ڈرون کے حملے کے نتیجے میں ایک شخص انتہائی تشویشناک حالت میں ناصر میڈیکل کمپلیکس پہنچایا گیا۔

اسی طرح جمعرات کے روز شمالی غزہ پٹی کے جبالیا پناہ گزین کیمپ میں قابض فوج کی گاڑیوں اور ڈرونز کی طرف سے پناہ گاہوں اور بے گھر افراد کے خیموں پر اندھا دھند فیرنگ کے نتیجے میں کئی شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔

نامہ نگار کے مطابق، شمالی علاقوں میں قابض فوج کی گاڑیوں کی طرف سے شدید فیرنگ کی گئی، جس کے ساتھ ساتھ جبالیا کیمپ کے مشرقی علاقوں کو بھی توپ خانے سے نشانہ بنایا گیا، جبکہ شمال مشرقی علاقوں میں اسرائیلی ہیلی کاپٹروں نے بھی فیرنگ کی۔

جبالیا کیمپ میں مسجد الخلفاء کے گردونواح کے علاقوں میں بھی ہیلی کاپٹروں کی فیرنگ، توپ خانے کی گولہ باری اور ٹینکوں کی شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا، جبکہ اس دوران علاقے میں اسرائیلی ہیلی کاپٹروں کی نچلی پروازیں بھی دیکھی گئیں۔

غزہ شہر میں بھی مشرقی علاقوں پر اسرائیلی توپ خانے سے گولہ باری کی گئی اور ٹینکوں کی طرف سے شدید فیرنگ کا سلسلہ جاری رہا۔ وسطی غزہ پٹی میں قابض فوج نے البریج کیمپ کے مشرق میں روشنی والے بم (فلیئر بم) پھینکے۔

جنوبی پٹی کے علاقوں میں مقامی ذرائع نے بتایا کہ خان یونس کے شمال میں واقع "مدينة حمد” کے مشرقی علاقوں کی جانب قابض فوج کی گاڑیوں کی طرف سے شدید فائرنگ کی گئی۔

یہ تمام پیش رفت ایک ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب غزہ پٹی کے مختلف علاقوں میں جنگ بندی کے معاہدے کی مسلسل اسرائیلی خلاف ورزیاں جاری ہیں، جن میں فیرنگ، توپ خانے سے بمباری اور فوجی پروازیں شامل ہیں، جبکہ محاذ آرائی کی لائنوں کے قریب اب بھی بڑی تعداد میں بے گھر افراد موجود ہیں، جو جنگ بندی کے باوجود براہِ راست خطرات کا سامنا کر رہے ہیں۔

وزارت صحت کے مطابق، 7 اکتوبر 2023ء کو قابض اسرائیلی جارحیت کے آغاز سے لے کر اب تک غزہ پٹی میں شہداء کی مجموعی تعداد 73,669 تک پہنچ چکی ہے، جن میں اکثریت بچوں اور خواتین کی ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ اس دوران زخمیوں کی تعداد 174,652 ہو چکی ہے، جبکہ اب بھی بڑی تعداد میں لاشیں ملبے تلے اور سڑکوں پر موجود ہیں جہاں تک ایمبولینس اور سول دفاع کا عملہ رسائی حاصل کرنے سے قاصر ہے۔

Tags: CivilianCasualtiesgazaGazaAttackGazaNewsGazaWarIsraeliAttacksIsraeliBombingIsraeliOccupationIsraelPalestinepalestinePalestineNewsPalestinianChildrenPalestinianFamilyPalestinianMartyrs
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.