• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 4 ستمبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

حسام ابو صفیہ نے صہیونی عقوبت خانوں کی ہولناک حقیقت دنیا کے سامنے رکھ دی

ابو صفیہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ انہیں اپنے جسم کے مختلف حصوں پر جن میں حساس حصے بھی شامل ہیں، ہاتھوں، پاؤں اور لاٹھیوں کا استعمال کرتے ہوئے بے رحمانہ مار پیٹ اور بار بار ہونے والے تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

جمعرات 03-09-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
حسام ابو صفیہ نے صہیونی عقوبت خانوں کی ہولناک حقیقت دنیا کے سامنے رکھ دی
0
SHARES
14
VIEWS

رام اللہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی اسیر ڈاکٹر حسام ابو صفیہ نے اپنے وکیل کے توسط سے منتقل کردہ ایک تازہ ترین پیغام میں قابض اسرائیلی قابض صہیونی عقوبت خانوں کے اندر اپنی گرفتاری کے حالات اور وہاں ہونے والی زیادتیوں کے حوالے سے ہولناک تفصیلات کا انکشاف کیا ہے۔

ابو صفیہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ انہیں اپنے جسم کے مختلف حصوں پر جن میں حساس حصے بھی شامل ہیں، ہاتھوں، پاؤں اور لاٹھیوں کا استعمال کرتے ہوئے بے رحمانہ مار پیٹ اور بار بار ہونے والے تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ قید کے کڑے حالات کے سائے میں وکلاء کے دورے ختم ہونے کے بعد یہ حملے براہ راست اور بطور سزا بار بار دہرائے جاتے ہیں۔

اسیر ڈاکٹر نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ انہیں رات کے اوقات میں مسلسل شور مچا کر اور لاؤڈ اسپیکر چلا کر جان بوجھ کر نیند سے محروم رکھا جاتا ہے۔

ابو صفیہ نے اس بات کی طرف توجہ مبذول کرائی کہ انہیں مسلسل دھمکیوں کا سامنا ہے اور حراست کے اندر پیش آنے والے حالات کی تفصیلات اپنے وکیل تک پہنچانے پر انہیں خبردار کیا جاتا ہے۔

پہلے سے سنگین زخم

"ڈاکٹرز فار ہیومن رائٹس” نامی تنظیم نے ابو صفیہ کو پیش آنے والے پہلے کے سنگین زخموں کی دستاویزات فراہم کی ہیں جن میں سر، چہرہ اور ان کے جسم کے دیگر حصے شامل تھے۔

تنظیم نے واضح کیا کہ ان زخموں میں بائیں آنکھ پر لگنے والی شدید چوٹ بھی شامل ہے جبکہ جاری رہنے والے تشدد کے نتیجے میں سر، سینے اور حساس علاقوں میں درد اور چوٹوں کی بار بار شکایات بھی سامنے آئی ہیں۔

کمال عدوان ہسپتال کے اندر گرفتاری

قابض فوج نے ستائیس دسمبر سنہ 2024ء کو شمالی غزہ کی پٹی میں کمال عدوان ہسپتال پر دھاڑے کے دوران اس ہسپتال کے اندر ڈاکٹر حسام ابو صفیہ کو گرفتار کیا تھا جبکہ اس وقت یہ طبی ادارہ جنگ کے ماحول میں اپنے فرائض انجام دے رہا تھا۔

ابو صفیہ دل کے عارضے اور ہائی بلڈ پریشر سمیت متعدد مزمن امراض میں مبتلا ہیں جبکہ ان کی حراست کے دوران ان کی صحت کی حالت میں گراوٹ دیکھی جا رہی ہے۔

بین الاقوامی، انسانی حقوق اور طبی ادارے مسلسل یہ مطالبہ کر رہے ہیں کہ اسیر ڈاکٹر کی سلامتی کی ضمانت دی جائے اور انہیں ضروری طبی امداد فراہم کی جائے۔

Tags: gazaHussam Abu SafiyaIsraeli detentionIsraeli PrisonspalestinePrison Abuse
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.