• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 19 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ بندرگاہ کے کیفے پر اسرائیلی ڈرون حملہ، 6 فلسطینی شہید، متعدد زخمی

غزہ شہر کے مغرب میں واقع غزہ بندرگاہ کے اندر ایک کیفے پر قابض اسرائیل کے ڈرون حملے کے نتیجے میں چھ فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ یہ غزہ کی پٹی میں شہریوں کو نشانہ بنانے کے سلسلے کی تازہ ترین سفاکیت ہے۔

بدھ 19-08-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ
0
غزہ بندرگاہ کے کیفے پر اسرائیلی ڈرون حملہ، 6 فلسطینی شہید، متعدد زخمی
0
SHARES
5
VIEWS

غزہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) غزہ شہر کے مغرب میں واقع غزہ بندرگاہ کے اندر ایک کیفے پر قابض اسرائیل کے ڈرون حملے کے نتیجے میں چھ فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ یہ غزہ کی پٹی میں شہریوں کو نشانہ بنانے کے سلسلے کی تازہ ترین سفاکیت ہے۔

ہمارے نامہ نگار نے بتایا کہ امدادی ٹیموں نے ہدف بننے والی جگہ سے چھ شہداء اور متعدد زخمیوں کی لاشیں نکالیں اور انہیں طبی امداد کے لیے الشفاء ہسپتال منتقل کیا۔

یہ قتل عام ایسے وقت میں ہوا ہے جب قابض اسرائیل جنگ بندی کے معاہدے کے باوجود غزہ کی پٹی میں رہائشی علاقوں اور پناہ گزینوں کے مراکز کو نشانہ بنا رہا ہے۔

ادھر فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران قابض اسرائیل کی جارحیت کے نتیجے میں ایک شہید کی لاش اور دو زخمی ہسپتالوں میں لائے گئے ہیں۔

وزارت صحت نے اپنی روزانہ کی شماریاتی رپورٹ میں بتایا کہ گیارہ اکتوبر سنہ 2026ء کو جنگ بندی کے بعد سے شہداء کی کل تعداد 1266 ہو گئی ہے، جبکہ زخمیوں کی تعداد 4200 تک پہنچ گئی ہے۔ اس کے علاوہ 813 افراد کی لاشیں ملبے سے نکالی گئی ہیں۔

وزارت کے مطابق سات اکتوبر سنہ 2023ء کو غزہ کی پٹی پر قابض اسرائیل کی جارحیت کے آغاز سے اب تک شہداء کی مجموعی تعداد 73400 اور زخمیوں کی تعداد 174312 ہو گئی ہے۔

وزارت نے اس بات پر زور دیا کہ ابھی بھی کئی لاشیں ملبے تلے اور سڑکوں پر موجود ہیں، کیونکہ ایمبولینس اور شہری دفاع کی ٹیمیں تاحال ان تک پہنچنے سے قاصر ہیں۔

Tags: gazaGaza CafeGaza PortIsraeli attackIsraeli Drone AttackpalestinePalestinian Martyrs
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.