• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 14 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

باسم نعیم: غزہ پولیس ڈائریکٹر کا قتل معاہدے کے ضامنوں کے لیے خطرناک پیغام ہے

باسم نعیم نے مزید کہا کہ یہ قتل و غارت اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اس روڈ میپ کو مسترد کر دیا ہے جس پر امن کونسل کے نمائندوں نے فلسطینی دھڑوں کے ساتھ مذاکرات کیے تھے۔

جمعہ 14-08-2026
in حماس, خاص خبریں, غزہ
0
باسم نعیم: غزہ پولیس ڈائریکٹر کا قتل معاہدے کے ضامنوں کے لیے خطرناک پیغام ہے
0
SHARES
0
VIEWS

دوحہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی دفتر کے رکن اور عرب و اسلامی تعلقات کے دفتر کے سربراہ باسم نعیم نے کہا ہے کہ آج قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں جو ٹارگٹ کلنگ کی ہے، خاص طور پر شہر کے پولیس ڈائریکٹر کا قتل، معاہدے کے ضامنوں کے لیے آگ اور خون کا پیغام ہے۔

باسم نعیم نے مزید کہا کہ یہ قتل و غارت اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اس روڈ میپ کو مسترد کر دیا ہے جس پر امن کونسل کے نمائندوں نے فلسطینی دھڑوں کے ساتھ مذاکرات کیے تھے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ فلسطینی دھڑوں نے روڈ میپ کی سختی کے باوجود اسے قبول کر لیا تھا، اور اس مساوات کے جاری رہنے کا مطلب یہ ہے کہ نیتن یاہو کے انتخابی ایجنڈے کے سامنے ہتھیار ڈال دیے گئے ہیں۔

’حماس‘ نے ایک پریس بیان میں کہا تھا کہ جمعرات کے روز قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ گورنری کے سول پولیس ڈائریکٹر کرنل جمال أبو کمیل کا قتل، قابض دشمن کی جانب سے فلسطینی عوام کے خلاف کیے جانے والے سفاکانہ جرائم میں ایک اور گھناؤنا اضافہ ہے اور غزہ کی پٹی میں افراتفری اور انارکی پھیلانے کی اس کی مسلسل کوششوں کا تسلسل ہے۔

نے اس بات پر زور دیا کہ یہ وحشیانہ اور بزدلانہ جرم اس حقیقت کو عیاں کرتا ہے کہ قابض دشمن کی پالیسیوں کا مقصد نسل کشی کی جنگ کو جاری رکھنا، غزہ کی پٹی میں انسانی تباہی کو مزید گہرا کرنا اور اسے افراتفری کی حالت میں دھکیلنا ہے، اور اسے ایک مکمل جنگی جرم قرار دیا ہے۔

غزہ گورنری کے پولیس ڈائریکٹر کرنل جمال محمود أبو کمیل گذشتہ روز جمعرات کی شام غزہ شہر کے جنوب مغرب میں شارع الرشید پر ان کی گاڑی کو ہدف بنانے والے اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں شہید ہو گئے۔

وزارت داخلہ اور قومی سلامتی نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج نے تینتالیس سالہ کرنل جمال أبو کمیل کو لڑاکا طیاروں کے ذریعے غزہ شہر کے جنوب مغرب میں واقع علاقے میں ان کی گاڑی پر بمباری کر کے شہید کیا۔

غزہ میں وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق دس اکتوبر سنہ 2025ء کو جنگ بندی کے نفاذ کے بعد سے اب تک شہداء کی تعداد ایک ہزار دو سو ساٹھ ہو گئی ہے، جبکہ چار ہزار ایک سو چون افراد زخمی ہوئے ہیں، اس کے علاوہ آٹھ سو آٹھ لاشیں بھی نکالی گئی ہیں۔

اس طرح سات اکتوبر سنہ 2023ء کو غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت کے آغاز سے اب تک شہداء کی کل تعداد تہتر ہزار تین سو نواسی تک پہنچ گئی ہے، جبکہ زخمیوں کی تعداد ایک لاکھ چوہتر ہزار دو سو چھیاسٹھ ہے۔

Tags: Basem Naimceasefire agreementCeasefire ViolationsgazaGaza Police DirectorGaza WarHamasisraelIsraeli aggression
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.