• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 11 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

قلقیلیہ اور سلفیت میں فلسطینی اراضی پر اسرائیلی قبضہ، طولکرم میں گھر فوجی چھاؤنی میں تبدیل

قابض اسرائیلی حکام نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہروں قلقیلیہ اور سلفیت میں زرعی اراضی پر قبضہ کر لیا، جبکہ طولکرم میں ایک گھر کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کر دیا۔

منگل 11-08-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
قلقیلیہ اور سلفیت میں فلسطینی اراضی پر اسرائیلی قبضہ، طولکرم میں گھر فوجی چھاؤنی میں تبدیل
0
SHARES
0
VIEWS

طولکرم – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) قابض اسرائیلی حکام نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہروں قلقیلیہ اور سلفیت میں زرعی اراضی پر قبضہ کر لیا، جبکہ طولکرم میں ایک گھر کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کر دیا۔

قابض فوج نے قلقیلیہ گورنری کے گاؤں جینصافوط کی زمینوں میں سے 407 دونم (یعنی 407 مربع میٹر) زمین پر فوجی مقاصد کے تحت قبضے کا ایک فوجی حکم نامہ جاری کیا۔

مقامی ذرائع نے واضح کیا کہ اس فیصلے کا مقصد قلقیلیہ اور نابلس کو ملانے والی ” الفندق“ بائی پاس روڈکے ساتھ ایک فوجی کمیونیکیشن ٹاور قائم کرنا اور اس تک رسائی کے راستے کو محفوظ بنانا ہے۔

ادھر سلفیت میں قابض حکام نے سلفیت گورنری کے گاؤں مردہ کی 2.224 دونم زمین پر ”فوجی مقاصد“ کے بہانے قبضہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو کہ سڑک نمبر 505 کے ساتھ اور ”ارئیل“ بستی کے شمال میں ایک انتہائی اہم مقام پر واقع ہے۔

دوسری طرف قابض فوج نے طولکرم کے شمال میں واقع گاؤں الجاروشيہ پر دھاوا بول دیا، ایک گھر پر چھاپہ مار کر اسے فوجی چھاؤنی میں تبدیل کر دیا۔

قابض فوج نے شہری ولید الزغل کے گھر پر دھاوا بولا اور وہاں رہنے والے مکینوں کو گھر خالی کرنے پر مجبور کرنے کے بعد اس پر قبضہ کر کے اسے فوجی چھاؤنی بنا دیا، اس دوران گاؤں کے گردونواح میں قابض فوج کی بھاری نفری تعینات رہی۔

یہودی آباد کاروں کی مسلسل جارحیت کے ایک اور واقعے میں، انتہا پسند صھیونی آباد کاروں نے رام اللہ اور البیرہ گورنری کے شمال میں واقع گاؤں جلجلیہ میں زرعی اراضی کو نذر آتش کر دیا۔

آباد کاروں نے گاؤں کے مشرق میں واقع علاقے الباطن میں زرعی زمینوں کو آگ لگا دی، جو کہ اس گاؤں اور سنجل و المزرعہ الشرقیہ کے رہائشیوں کی ملکیت ہیں۔

Tags: Israeli ArmyIsraeli authoritiesIsraeli Occupationland seizurePalestinian LandQalqilyaSalfitTulkarmWest Bank
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.