• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 31 جولائی 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری، شہداء کی تعداد 73 ہزار 335 ہو گئی

غزہ کی پٹی میں وزارتِ صحت نے اعلان کیا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دو فلسطینی شہری جامِ شہادت نوش کر گئے جن میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ اس دوران 29 افراد زخمی بھی ہوئے۔

جمعرات 30-07-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ
0
غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری، شہداء کی تعداد 73 ہزار 335 ہو گئی
0
SHARES
2
VIEWS

غزہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) غزہ کی پٹی میں وزارتِ صحت نے اعلان کیا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دو فلسطینی شہری جامِ شہادت نوش کر گئے جن میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ اس دوران 29 افراد زخمی بھی ہوئے۔

وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں واضح کیا گیا کہ گذشتہ گیارہ اکتوبر کو ہونے والی جنگ بندی کے بعد سے اب تک شہید ہونے والوں کی مجموعی تعداد 1209 تک پہنچ چکی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 3943 ہو گئی ہے اور اس کے علاوہ 803 لاشیں ملبے سے نکالی گئی ہیں۔

وزارت صحت نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ سات اکتوبر سنہ 2023ء کو جارحیت کے آغاز سے لے کر اب تک شہید ہونے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 73,335 ہو گئی ہے جبکہ زخمی ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 174,052 تک جا پہنچی ہے۔

وزارت صحت نے اس امر کی تصدیق کی کہ اب بھی بہت سے شہداء اور متاثرین ملبے تلے اور سڑکوں پر پڑے ہیں کیونکہ ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ تاحال ان تک رسائی حاصل کرنے سے قاصر ہے۔

Tags: gazaGaza Death TollGaza StripGaza WarIsraeli aggressionpalestinePalestinian CiviliansPalestinian Martyrs
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.