• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 26 جولائی 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ کے مشرقی کیمپ میں اغوا کی کارروائی، 16 بے گھر فلسطینی متاثر

غدار گروہوں نے کیمپ پر دھاوا بولا اور جگہ پر حملہ کرنے کے تقریباً تیس منٹ کے بعد سولہ شہریوں کو اغوا کر لیا جن میں دو نا بالغ بچے اور دو خواتین بھی شامل ہیں

منگل 21-07-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ
0
غزہ کے مشرقی کیمپ میں اغوا کی کارروائی، 16 بے گھر فلسطینی متاثر
0
SHARES
25
VIEWS

غزہ ۔(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) غزہ میں رادع فورس نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ غدار گروہوں نے قابض اسرائیل کی براہ راست ہدایت پر غزہ شہرکے مشرقی حصے میں بلیو لائن کے قریب واقع التفاح سپورٹس کلب کے پناہ گزین کیمپ میں موجود بے گھر افراد کے خلاف ایک اغوا کی کارروائی کی ہے۔

فورس نے اپنے ایک بیان میں واضح کیا کہ ان غدار گروہوں نے تیس جون سنہ 2026ء کو کیمپ پر دھاوا بولا اور جگہ پر حملہ کرنے کے تقریباً تیس منٹ کے بعد سولہ شہریوں کو اغوا کر لیا جن میں دو نا بالغ بچے اور دو خواتین بھی شامل ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ حملہ آوروں نے پناہ گزینوں کو خوفزدہ کرنے کی گھناؤنی کوشش کی اور اغوا کی اس کارروائی کے دوران خیموں کے اندر تلاشی اور چھان بین کی کارروائیاں انجام دیں۔

فورس نے بتایا کہ یہ کارروائی علاقے کی فضاؤں میں قابض اسرائیل کے جنگی طیاروں کی گھن گرج اور پرواز کے ساتھ ساتھ پیش آئی۔ اس بات کی تصدیق کی کہ اس غدار گروہ کے عناصر کارروائی کے دوران اسرائیلی انٹیلی جنس کے ایک افسر سے وائرلیس کمیونیکیشن آلات کے ذریعے براہ راست ہدایات حاصل کر رہے تھے۔

Tags: AbductionDisplaced PalestiniansgazaGaza CrisisGaza StripHuman Rightsinternal securityIsraeli OccupationPalestinian CiviliansPalestinian Refugees
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.