• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 21 جولائی 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

رام اللہ میں یہودی آباد کاروں کا حملہ، دو فلسطینی شہید اور تین زخمی

مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام الله کے مشرق میں واقع قصبہ دیر جریر پر یہودی آباد کاروں کے حملے اور قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں دو شہری شہید ہو گئے ہیں۔

پیر 20-07-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
رام اللہ میں یہودی آباد کاروں کا حملہ، دو فلسطینی شہید اور تین زخمی
0
SHARES
6
VIEWS

رام اللہ -(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) پیر کے روز مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام الله کے مشرق میں واقع قصبہ دیر جریر پر یہودی آباد کاروں کے حملے اور قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں دو شہری شہید ہو گئے ہیں۔

وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ قابض فوج کی فائرنگ سے رام الله کے مشرق میں واقع قصبہ دیر جریر میں 52 سالہ عودہ عبد الرحيم عودہ فراخنہ اور26 سالہ أحمد عادل رشيد أبو مخو جام شہادت نوش کر گئے ہیں۔

قصبے پر یہودی آباد کاروں کے حملے کے نتیجے میں تین شہری شدید زخمی بھی ہوئے ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق یہودی آباد کاروں نے قابض فوج کی حفاظت میں قصبے پر دھاوا بولا اور شہریوں پر حملہ کیا۔

ہلال احمر سوسائٹی نے بتایا کہ اس کے عملے نے ابتدائی طور پر پیٹ میں لگنے والے ایک شدید زخم کا علاج کیا، جو یہودی آباد کاروں کے حملے کے نتیجے میں لگا تھا، اور زخمی کو سلواڈ ایمبولنس عملے کے ذریعے علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

بعد میں سوسائٹی نے اعلان کیا کہ اس کے عملے نے دو دیگر زخمیوں کو بھی ہسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی گئی جب کہ ایک ۵۵ سالہ شہری بھی تشویشناک ہونے کے ناطے ہسپتال منتقلی کے دوران دل کے مقام پر سی پی آر (زندگی بحال کرنے کی کوشش) کی گئی۔

اسی ضمن میں، مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج نے ایک ایسے ایمبولنس کو بھی گولیوں کا نشانہ بنایا جو ایک زخمی کو ہسپتال منتقل کر رہی تھی۔

Tags: Israeli SettlerspalestinePalestinian casualtiesPalestinian MartyrsramallahSettler ViolenceWest Bank
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.