• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 21 جولائی 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ جنگ بندی معاہدے کی 3795 خلاف ورزیاں ریکارڈ، سرکاری میڈیا آفس کی رپورٹ

غزہ کی پٹی میں سرکاری میڈیا آفس نے انکشاف کیا ہے کہ قابض اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے کے نفاذ کے 280ویں دن تک اس معاہدے کی 3795 خلاف ورزیاں کی ہیں۔

پیر 20-07-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ
0
غزہ جنگ بندی معاہدے کی 3795 خلاف ورزیاں ریکارڈ، سرکاری میڈیا آفس کی رپورٹ
0
SHARES
12
VIEWS

غزہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) غزہ کی پٹی میں سرکاری میڈیا آفس نے انکشاف کیا ہے کہ قابض اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے کے نفاذ کے 280ویں دن تک اس معاہدے کی 3795 خلاف ورزیاں کی ہیں، جن کے نتیجے میں 1168 فلسطینی شہید اور 3734دیگر زخمی ہو چکے ہیں، اس کے علاوہ اس دوران 149 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

میڈیا آفس نے اپنی ایک رپورٹ میں واضح کیا کہ غزہ کی پٹی میں داخل ہونے والے انسانی امدادی ٹرکوں کی تعداد صرف 59 ہزار 613 رہی، جبکہ اس مدت تک مجموعی طور پر ایک لاکھ 18 ہزار ٹرکوں نے داخل ہونا تھا، اس طرح اس معاہدے پر عمل درآمد کی شرح 35 فیصد سے زیادہ نہیں ہو سکی۔

رپورٹ میں اس امر کی طرف اشارہ کیا گیا کہ قابض اسرائیل نے رفح زمینی گزرگاہ کے ذریعے صرف 9228 مسافروں کو سفر کرنے کی اجازت دی، جبکہ گزرگاہ کو دوبارہ کھولنے کے معاہدے کے تحت اب تک 24 ہزار 600 مسافروں کو سفر کی سہولت فراہم کی جانی تھی، اس طرح اس معاملے میں پابندی کی شرح 37 فیصد رہی۔

میڈیا آفس نے اس اسرائیلی پالیسی کی شدید مذمت کی جس کا ہدف غزہ کی پٹی کے فلسطینی عوام ہیں، قابض اسرائیل کو پٹی میں انسانی صورتحال کے ابتر ہونے اور قتل عام کے سلسلے کے جاری رہنے کی مکمل ذمہ داری سونپی ہے۔

دفتر نے جنگ بندی معاہدے کے ثالثوں اور سرپرستوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قابض اسرائیل کو معاہدے کے تمام شقوں پر عمل کرنے کا پابند بنانے کے لیے فوری حرکت میں آئیں اور اس کی لگاتار جاری خلاف ورزیوں کا قلع قمع کریں۔

Tags: Ceasefire ViolationsgazaGaza ceasefireGaza WarIsraeli AttacksIsraeli violationspalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.