• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 7 جولائی 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

غزہ میں جاری نسل کشی روکنے کے لیے اسرائیل پر دباؤ بڑھایا جائے: حماس

حماس نے ثالثوں، عرب اور اسلامی ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قابض اسرائیل پر اپنے دباؤ میں اضافہ کریں تاکہ غزہ میں صہیونی سفاکیت کا سلسلہ بند ہو سکے، جو ہمیشہ کے لیے قابض دشمن اور اس کے حامیوں کی پیشانی پر بدنمائی کا داغ رہے گا۔

منگل 07-07-2026
in حماس, خاص خبریں, غزہ
0
غزہ میں جاری نسل کشی روکنے کے لیے اسرائیل پر دباؤ بڑھایا جائے: حماس
0
SHARES
1
VIEWS

غزہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے ثالثوں، عرب اور اسلامی ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قابض اسرائیل پر اپنے دباؤ میں اضافہ کریں تاکہ غزہ میں صہیونی سفاکیت کا سلسلہ بند ہو سکے، جو ہمیشہ کے لیے قابض دشمن اور اس کے حامیوں کی پیشانی پر بدنمائی کا داغ رہے گا۔

حماس نے پیر کے روز جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا کہ جس وقت وہ اور دیگر فلسطینی دھڑے جنگ بندی کے معاہدے کو مستحکم کرنے اور اس کی شقوں پر عمل درآمد کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں، عین اسی وقت قابض دشمن کی مجرمانہ قتل گاہ اپنے جارحانہ کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ آج صبح سے جاری بربریت کے نتیجے میں چھ شہری شہید اور بیس سے زائد زخمی ہو چکے ہیں، یہ خونی منظر نامہ نسل کشی کے جاری رہنے اور قابض حکومت کے معاہدے کے تحت اپنی تمام تر ذمہ داریوں سے انحراف کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

حماس نے ثالثوں اور ’کونسل برائے امن‘ کو غزہ میں ہمارے عوام کے خلاف اس خوفناک قتل و غارت کے جاری رہنے کا براہ راست ذمہ دار ٹھہرایا ہے، خاص طور پر اس وقت جب نسل کشی کو روکنے کے لیے حقیقی کوششوں کا فقدان ہے، جسے مجرمِ جنگ بنجمن نیتن یاھو کی حکومت کسی رکاوٹ یا نتائج کی پرواہ کیے بغیر انجام دے رہی ہے۔

قابض اسرائیل کی افواج غزہ کی پٹی میں فضائی اور توپ خانے کی گولہ باری کے ذریعے جنگ بندی کے معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کر رہی ہیں۔ یہ کارروائیاں بے گھر افراد کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر کی جا رہی ہیں، اس کے ساتھ ’یلو لائن‘ کے اندر تباہی اور عمارتوں کو بارود سے اڑانے کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ سامان کی ترسیل، انسانی امداد اور سفر پر پابندیاں بھی بدستور برقرار ہیں۔

وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق، دس اکتوبر سنہ 2025ء کو جنگ بندی شروع ہونے کے بعد سے اب تک شہداء کی تعداد 1072 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ3463 شہری زخمی ہوئے ہیں۔ 799 افراد کی لاشیں ملبے سے نکالی گئی ہیں۔

سات اکتوبر سنہ 2023ء کو شروع ہونے والی اس سفاکیت کے بعد سے مجموعی طور پر 73098 افراد شہید اور 173571 شہری زخمی ہو چکے ہیں، جو کہ غزہ پر قابض اسرائیل کی مسلسل جارحیت کی بھاری انسانی قیمت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

Tags: gazaGaza GenocideHamasHuman RightsHumanitarian CrisisisraelIsraeli aggressionMiddle EastpalestinePalestinian ResistanceWar Crimes
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.