• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 30 جون 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ میں خیموں پر بمباری، ماں اور شیر خوار بچے سمیت متعدد فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی بربریت، خیموں پر بمباری سے ماں اور شیر خوار بچے سمیت متعدد فلسطینی شہید

منگل 30-06-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ
0
غزہ میں خیموں پر بمباری، ماں اور شیر خوار بچے سمیت متعدد فلسطینی شہید
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) غزہ اور مغربی کنارے میں قابض اسرائیلی فورسز کی جانب سے بے گھر اور نہتے فلسطینیوں کا قتل عام مسلسل جاری ہے، کارروائیوں میں بچوں اور خواتین سمیت کئی فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق صیہونی فورسز نے غزہ کے علاقے المواسی میں قائم پناہ گزینوں کے خیموں کو نشانہ بنایا، جہاں سوئے ہوئے بے گھر افراد پر وحشیانہ بمباری کی گئی۔ اس حملے کے نتیجے میں ایک سال کے شیر خوار بچے اور 23 سالہ ماں سمیت 6 فلسطینی شہید اور درجنوں افراد زخمی ہو گئے۔
اس کے علاوہ دیرالبلاح میں بھی اسرائیل کے ایک فضائی حملے میں ایک بچے سمیت 3 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
دوسری جانب مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی فوج کی جارحیت برقرار ہے۔ راملہ میں اسرائیلی فوج نے فائرنگ کر کے ایک 15 سالہ لڑکے کو شہید کر دیا۔
اسی طرح مغربی کنارے ہی کے شہر البیرہ کے علاقے ام الشریط میں اسرائیلی فوج نے ایک چھاپے کے دوران 15 سالہ امیر احمد جواد جابر کو نشانہ بنایا اور اس کے سر اور سینے میں گولیاں مار کر اسے موقع پر ہی شہید کر دیا۔
اس سنگین صورتحال پر ردعمل دیتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردوان نے ایک بار پھر عالمی برادری کو جھنجھوڑا ہے۔ انہوں نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری تمام تر کشیدگی کی اصل وجہ مسئلہ فلسطین ہے۔
صدر اردوان کا مزید کہنا تھا کہ جب تک اسرائیل کی جانب سے فلسطینی زمینوں پر ناجائز قبضے کا سلسلہ مکمل طور پر ختم نہیں ہو جاتا، تب تک خطے میں امن کا قیام کسی صورت ممکن نہیں ہو سکتا۔

Tags: AirStrikebreaking newsCivilian CasualtiesDisplaced FamiliesgazaHumanitarian CrisisIsrael Gaza conflictMiddle EastMother and ChildPalestinians
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.