• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 21 مئی 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

لبنان پر اسرائیلی بمباری، 24 گھنٹوں میں 31 افراد شہید

لبنان کی وزارت صحت نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران قابض اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں مزید 31 بے گناہ افراد شہید اور 61 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔

جمعرات 21-05-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں
0
اسرائیل وعدوں سے مکر گیا، حماس کا عالمی ثالثوں سے کردار ادا کرنے کا مطالبہ
0
SHARES
7
VIEWS

بیروت – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) لبنان کی وزارت صحت نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران قابض اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں مزید 31 بے گناہ افراد شہید اور 61 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ اس تازہ سفاکیت کے بعد گذشتہ دو مارچ سنہ 2026ء سے جاری صیہونی جارحیت کے نتیجے میں ہونے والی مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار 73 شہدا اور 9 ہزار 362 زخمیوں تک پہنچ گئی ہے۔

وزارت صحت نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ دو مارچ سنہ 2026ء سے لے کر بدھ کی دوپہر تک قابض اسرائیل کی خونی جارحیت کے نتیجے میں مجموعی جانی نقصان بڑھ کر 3073 شہدا اور 9362 جروحین تک جا پہنچا ہے۔

قبل ازیں وزارت صحت نے ان نئے دل ہلا دینے والے اعداد و شمار کے اعلان سے قبل متاثرین کی تعداد 3 ہزار 42 شہدا اور 9 ہزار 301 زخمی بتائی تھی۔

قابض اسرائیل سیز فائر کے اس معاہدے کی کھلی اور اسٹریٹجک خلاف ورزی کرتے ہوئے لبنان میں مسلسل اپنی عسکری کارروائیاں تیز کر رہا ہے جو گذشتہ سترہ اپریل سنہ 2026ء سے نافذ العمل ہے۔ اس سے قبل بیروت اور تل ابیب کے درمیان مذاکرات کی سرپرستی کرنے والے ملک امریکہ نے جمعہ کے روز اس جنگ بندی میں مزید 45 دنوں کی توسیع کا اعلان کیا تھا جو آئندہ مطلع جولائی سنہ 2026ء تک نافذ رہے گی۔

قابض اسرائیل کی سفاک افواج درجنوں لبنانی قصبوں اور دیہاتوں میں بمباری، مکانات اور تنصیبات کو بارود سے اڑانے کی مجرمانہ کارروائیوں کے ذریعے سیز فائر کے معاہدے کی مسلسل دھجیاں اڑا رہی ہیں جس کے نتیجے میں معصوم جانیں ضائع ہو رہی ہیں اور بڑے پیمانے پر مالی نقصان ہو رہا ہے۔

یاد رہے کہ قابض اسرائیل نے جنوبی لبنان کے کئی علاقوں پر غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے جن میں سے کچھ علاقے عشروں سے صیہونی تسلط میں ہیں اور دیگر علاقے سنہ 2023ء اور سنہ 2024ء کے درمیان ہونے والی گذشتہ جنگ کے دوران ہتھیائے گئے تھے۔ اس کے علاوہ موجودہ وحشیانہ جارحیت کے دوران بھی صیہونی فوج جنوبی سرحد سے تقریباً 10 کلومیٹر کے فاصلے تک اندر گھس آئی ہے۔

Tags: Airstrikesbreaking newsCasualtiesConflictgazaHumanitarian CrisisisraelLebanonMiddle EastSecurity
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.