• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 23 مئی 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

اقوام متحدہ کا اسرائیل سے فلوٹیلا کارکنوں کی حفاظت یقینی بنانے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے ترجمان فرحان حق نے کہا ہے کہ عالمی تنظیم گلوبل صمود فلوٹیلا پر موجود ان تمام امدادی کارکنوں کی سلامتی یقینی بنانا چاہتی ہے جنہیں قابض اسرائیل نے بحیرہ روم کے بین الاقوامی پانیوں میں حراست میں لیا ہے۔

بدھ 20-05-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں
0
اقوام متحدہ کا اسرائیل سے فلوٹیلا کارکنوں کی حفاظت یقینی بنانے کا مطالبہ
0
SHARES
8
VIEWS

نیو یارک – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے ترجمان فرحان حق نے کہا ہے کہ عالمی تنظیم گلوبل صمود فلوٹیلا پر موجود ان تمام امدادی کارکنوں کی سلامتی یقینی بنانا چاہتی ہے جنہیں قابض اسرائیل نے بحیرہ روم کے بین الاقوامی پانیوں میں حراست میں لیا ہے۔

یہ بیان پیر کی شام منعقدہ ایک روزمرہ پریس کانفرنس کے دوران اناطولو کے نامہ نگار کے اس سوال کے جواب میں سامنے آیا جو غاصب دشمن کی طرف سے اس فلوٹیلا پر کیے گئے حملے کے متعلق تھا جو غزہ کی پٹی پر گذشتہ انیس سال سے مسلط کردہ ظالمانہ صیہونی محاصریں کو توڑنے کے لیے روانہ ہوا تھا۔

حق نے کہا کہ ہم یہ یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ فلوٹیلا پر سوار تمام افراد کو کوئی نقصان نہ پہنچا ہو اور ہم چاہتے ہیں کہ اس معاملے سے پرامن طریقے سے نمٹا جائے۔

واضح رہے کہ قابض افواج کی بحریہ نے گذشتہ روز پیر کو گلوبل صمود فلوٹیلا کی کشتیوں پر زبردستی قبضہ کرنا اور ان پر سوار انسانی حقوق کے کارکنوں کو گرفتار کرنا شروع کر دیا تھا۔

یہ فلوٹیلا چوبیس کشتیوں کی شمولیت کے ساتھ گذشتہ جمعرات کو ترکیہ کے شہر مرمریس سے روانہ ہوا تھا تاکہ سنہ 2007ء سے غزہ کی پٹی پر مسلط صیہونی محاصرے کو توڑنے کی ایک اور نئی اور مخلصانہ کوشش کی جا سکے۔

یاد رہے کہ انتیس اپریل کو قابض دشمن کی فوج نے جزیرہ کریٹ کے سامنے بین الاقوامی پانیوں میں فلوٹیلا کی کشتیوں پر ایک وحشیانہ حملہ کیا تھا، اس فلوٹیلا میں انتالیس ممالک کے 345 شرکاء شامل تھے جن میں ترکیہ کے شہری بھی موجود تھے۔

قابض اسرائیل نے اس وقت اکیس کشتیوں پر غاصبانہ قبضہ کر کے ان پر سوار لگ بھگ 175 امدادی کارکنوں کو یرغمال بنا لیا تھا جبکہ باقی کشتیوں نے یونان کے علاقائی پانیوں کی طرف اپنا سفر جاری رکھا۔

غزہ کی پٹی میں اس وقت لگ بھگ چوبیس لاکھ فلسطینی انتہائی ابتر اور ہولناک انسانی حالات میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں جن میں پندرہ لاکھ سے زائد بے گھر افراد شامل ہیں، ان کی یہ مشکلات قابض اسرائیل کی طرف سے جاری نسل کشی کی وحشیانہ جنگ کے باعث حد سے زیادہ بڑھ چکی ہیں جس نے اب تک بہتر ہزار سے زائد شہداء اور ایک لاکھ بہتر ہزار سے زائد زخمیوں کا ملبہ چھوڑا ہے جن میں اکثریت معصوم بچوں اور مظلوم خواتین کی ہے۔

غزہ کی پٹی میں دس اکتوبر سنہ 2025ء سے نافذ العمل سیز فائر کے معاہدے کے باوجود قابض اسرائیل انسانی امداد کی آمد کو سخت ترین پابندیوں کے ذریعے روک کر اور روزانہ کی بمباری کے ذریعے اپنی مجرمانہ کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے، جس کے نتیجے میں مقامی اعداد و شمار کے مطابق اب تک 877 فلسطینی جامِ شہادت نوش کر چکے ہیں اور 2602 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

Tags: Activistsbreaking newsgazaGlobal Sumud FlotillaHumanitarian AidInternational LawisraelMiddle EastpalestineUnited Nations
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.