• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 11 مئی 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

زاہر جبارین: حماس نے آزادیٔ وطن کیلئے عظیم قربانیاں پیش کیں

تحریک نے اپنے بہترین قائدین اور جگر گوشوں کو راہِ حق اور وطن عزیز کی آزادی کی خاطر شہید، زخمی اور اسیر کروا کر عظیم قربانیاں پیش کی ہیں۔

ہفتہ 09-05-2026
in حماس, خاص خبریں, غزہ
0
زاہر جبارین: حماس نے آزادیٔ وطن کیلئے عظیم قربانیاں پیش کیں
0
SHARES
7
VIEWS

غزہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) مغربی کنارے میں اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے سربراہ زاہر جبارین نے حماس کے سینئر رہنما ڈاکٹر خلیل الحیہ کے فرزند شہید عزام الحیہ کی تعزیت کے دوران اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ تحریک نے اپنے بہترین قائدین اور جگر گوشوں کو راہِ حق اور وطن عزیز کی آزادی کی خاطر شہید، زخمی اور اسیر کروا کر عظیم قربانیاں پیش کی ہیں۔

زاہر جبارین نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم اپنے شہید قائدین اور اپنی قوم کے تمام شہداء کی ارواح پر سلامتی بھیجتے ہیں۔ میں اللہ عزوجل سے دعا گو ہوں کہ وہ اس بابرکت تحریک کی حفاظت فرمائے، جس تحریک نے اپنے بہترین رہنماؤں اور سپوتوں کو شہداء، اسیران اور زخمیوں کی صورت میں قربان کر دیا ہے۔ اللہ تعالیٰ تمام شہداء پر اپنی رحمت فرمائے، زخمیوں کو شفا عطا کرے، مسریٰ (مقبوضہ بیت المقدس) کی حفاظت فرمائے اور اللہ کے حکم سے تمام قیدیوں کی بندشیں اور بیڑیاں ٹوٹ جائیں۔

انہوں نے ڈاکٹر خلیل الحیہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میرے بھائی ابو اسامہ! اللہ ہمارے اور آپ کے اجر میں اضافہ فرمائے۔ ہم گزشتہ تقریباً تین سالوں سے ابو اسامہ کے ساتھ مکالموں اور بحث و مباحثے میں شریک ہیں، لیکن حالیہ عرصہ میں ہونے والے زیادہ تر مذاکرات قتل، جبری ہجرت، فضائی سفر پر پابندی اور ہر طرح کی دھمکیوں سے بھرپور رہے ہیں۔

زاہر جبارین نے ایک تاریخی گواہی دیتے ہوئے کہا کہ میں نے ابو اسامہ کو پوری دیانتداری اور سچائی کے ساتھ ہمیشہ جوانمردی اور بہادری کا استعارہ پایا۔ جب کبھی ان تک بالواسطہ یا بلاواسطہ دھمکی آمیز پیغامات پہنچائے گئے تو وہ ایک لمحے کے لیے بھی متزلزل نہیں ہوئے بلکہ ایک بپھرے ہوئے شیر کی طرح دشمن کے سامنے ڈٹ گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر خلیل الحیہ نے مذاکرات کے دوران واضح کیا تھا کہ اگر تم قابض اسرائیل کو زیادہ وحشی ہوتا دیکھو تو سمجھ لو کہ اس کا انجام قریب آ چکا ہے۔ قابض اسرائیل جب اپنی سفاکیت پر اترتا ہے تو وہ کسی بچے، عورت، مسجد یا گھر میں تمیز نہیں کرتا۔ حقیقت یہ ہے کہ ہمیں آج صرف اس لیے قتل کیا جا رہا ہے کہ ہم فلسطینی ہیں۔ ہمیں اس لیے نشانہ نہیں بنایا جا رہا کہ ہم مجاہد، مزاحمت کار یا جنگجو ہیں، بلکہ ہمارا جرم صرف ہمارا فلسطینی ہونا ہے۔

واضح رہے کہ عزام خلیل الحیہ گذشتہ روز قابض اسرائیل کے ایک حملے میں زخمی ہونے کے بعد جام شہادت نوش کر گئے تھے۔ وہ حماس کے مذاکراتی وفد کے سربراہ ڈاکٹر خلیل الحیہ کے چوتھے بیٹے ہیں جنہوں نے قابض دشمن کی فائرنگ اور سفاکیت کے نتیجے میں شہادت کا رتبہ پایا۔

Tags: ConflictgazaHamasLeadershipMiddle EastpalestinePoliticsResistancestatementZaher Jabarin
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.