بیروت – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) لبنان کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ قابض اسرائیل کی مسلسل جارحیت کے نتیجے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 42 افراد شہید ہو گئے ہیں، جس کے بعد 2 مارچ سنہ 2026ء سے اب تک شہداء کی مجموعی تعداد 2576 تک جا پہنچی ہے جبکہ 7962 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔
واضح رہے کہ 17 اپریل کو شروع ہونے والی جنگ بندی میں 17 مئی سنہ 2026ء تک توسیع کر دی گئی تھی، لیکن غاصب صہیونی ریاست روزانہ کی بنیاد پر اس معاہدے کی خلاف ورزی کر رہی ہے اور جنوبی لبنان کے دیہات میں خونریز بمباری کر رہی ہے۔