• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 7 اپریل 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

قابض اسرائیل کی بمباری سے گھر کی چھت گرنے سے شہری شہید

غزہ کی پٹی میں قابض اسرائیل کی بمباری کے نتیجے میں ایک گھر کی چھت گر گئی، جس سے ایک شہری شہید ہو گیا۔

پیر 06-04-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ
0
قابض اسرائیل کی بمباری سے گھر کی چھت گرنے سے شہری شہید
0
SHARES
1
VIEWS

غزہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) غزہ کی پٹی پر قابض اسرائیل کی گذشتہ بمباری کے نتیجے میں متاثر ہونے والے ایک گھر کی چھت گرنے سے ایک فلسطینی شہری جام شہادت نوش کر گیا۔

مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ غزہ شہر کے وسط میں واقع الیرموک کے علاقے میں اسرائیلی بمباری سے پہلے سے متاثرہ مکان کی چھت گرنے سے 20 سالہ نوجوان اسحاق زیاد الکتنانی شہید ہو گیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اس طرح کے متعدد واقعات میں کئی شہری شہید اور زخمی ہو چکے ہیں کیونکہ پناہ گاہوں کے متبادل ذرائع نہ ہونے کے باعث شہری مجبوراً ان گھروں میں رہنے پر مجبور ہیں جو اسرائیلی بمباری سے جزوی طور پر تباہ ہو چکے ہیں۔

ہمارے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ درجنوں شہری ہجرت کے خیموں کی سخت زندگی اور شدید مشکلات سے تنگ آ کر اپنے متاثرہ گھروں میں رہنے کو ترجیح دیتے ہیں، حالانکہ وہ بخوبی جانتے ہیں کہ ان مخدوش مکانات میں رہنا کس قدر پر خطر ہو سکتا ہے۔

قابض اسرائیل نے نسل کشی کے گذشتہ 29 ماہ کے دوران غزہ کی پٹی کے 90 فیصد گھروں اور عمارتوں کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا ہے اور 20 لاکھ سے زائد انسانوں کو بے گھر کر کے در بدر کر دیا ہے جن کی اکثریت اب بوسیدہ خیموں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔

Tags: Civilian Casualtiesemergency responsegazahouse collapseHuman RightsIsraeli aggressionIsraeli airstrikeOccupied Territoriespalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.