• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 30 مارچ 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ میں اسرائیلی فوج کی تازہ وحشیانہ کارروائی، دو فلسطینی شہید

مقامی ذرائع کے مطابق متاثرہ فلسطینی شہری فائرنگ کے زخموں کی تاب نہ لا سکے

پیر 30-03-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ
0
غزہ میں اسرائیلی فوج کی تازہ وحشیانہ کارروائی، دو فلسطینی شہید
0
SHARES
1
VIEWS

غزہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) گذشتہ نصف شب کے وقت غزہ کے جنوبی محلے زیتون میں شہریوں کے ایک گروہ پر قابض اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں دو شہری جامِ شہادت نوش کر گئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ مقامی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ جنوبی غزہ کے محلے زیتون میں الشافعی ہسپتال کے قریب قابض اسرائیل کی جانب سے کی گئی بمباری میں احمد عویضہ اور حسن الملح نامی دو شہری شہید اور دیگر کئی زخمی ہوئے ہیں۔

گذشتہ اتوار کی فجر کو بھی خان یونس کے علاقے مواصی کے جنوب مغرب میں بئر 19 کے گردونواح میں موجود شہریوں پر قابض اسرائیل نے تقریباً 10 منٹ کے وقفے سے دو میزائل داغے جس کے نتیجے میں 8 شہری شہید ہو گئے۔ اسی دوران خان یونس میں ہی صلاح الدین روڈ پر قابض اسرائیل کی گولی باری کے نتیجے میں ایک معصوم بچہ بھی شہید ہو گیا۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 11 اکتوبر سنہ 2025ء سے سیز فائر کے نفاذ کے بعد سے اب تک شہید ہونے والوں کی تعداد 704 تک پہنچ چکی ہے، اس کے علاوہ 1013 افراد زخمی ہوئے جبکہ 756 افراد کی لاشیں ملبے سے نکالی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ سات اکتوبر سنہ 2023ء کو جنگ کے آغاز سے اب تک شہداء کی مجموعی تعداد 72,580 ہو چکی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 172,013 تک جا پہنچی ہے، جو غاصب صہیونی دشمن کی جانب سے جاری فلسطینیوں کی نسل کشی کا واضح ثبوت ہے۔

Tags: Civilian CasualtiesgazaGaza NewsIsrael Gaza conflictIsraeli aggressionIsraeli AttacksMiddle East Conflictongoing conflictPalestinian MartyrsPalestinian victims
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.