• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 28 مارچ 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

تیونس میں گلوبل صمود فلوٹیلا کے اسیر کارکنوں کی رہائی کے لیے سیمینار

گلوبل صمود فلوٹیلا کے کارکنوں اور فلسطینی حقوق کے دفاع کے لیے قائم قومی کمیٹی نے تیونس میں زیر حراست فلوٹیلا کے ارکان کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ ان کے خلاف عائد کیے گئے الزامات خالصتاً سیاسی نوعیت کے ہیں

ہفتہ 28-03-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں
0
تیونس میں گلوبل صمود فلوٹیلا کے اسیر کارکنوں کی رہائی کے لیے سیمینار
0
SHARES
0
VIEWS

تیونس – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) گلوبل صمود فلوٹیلا کے کارکنوں اور فلسطینی حقوق کے دفاع کے لیے قائم قومی کمیٹی نے تیونس میں زیر حراست فلوٹیلا کے ارکان کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ ان کے خلاف عائد کیے گئے الزامات خالصتاً سیاسی نوعیت کے ہیں۔

یہ مطالبہ گذشتہ جمعرات کو دارالحکومت تیونس میں تیونسی صحافیوں کی نیشنل سنڈیکیٹ کے ہیڈکوارٹر میں منعقدہ ایک پریس سیمینار کے دوران کیا گیا۔ اس موقع پر سنڈیکیٹ کے صدر اور وکلاء کی نیشنل باڈی کے نمائندے سمیت زیر حراست سماجی کارکنوں کے اہل خانہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔

کمیٹی نے واضح کیا کہ زیر حراست افراد پر لگائے گئے الزامات کا رخ سیاسی ہے اور یہ تیونسی حکام کے اس رویے کی عکاسی کرتے ہیں جسے اس حساس فائل کے حوالے سے پریشان کن قرار دیا گیا ہے۔

کمیٹی نے سوشل میڈیا پر زیر حراست کارکنوں کے خلاف چلائی جانے والی جھوٹ اور بدنامی کی مہم کی شدید مذمت کی اور اسے ایک ایسی شیطانی چال قرار دیا جو غاصب صہیونی ریاست اور غیر ملکی سرمایہ داروں کے مفادات کی خدمت کر رہی ہے، بالخصوص ان حالات میں جب غاصب اسرائیل کی حامی کمپنیوں اور اداروں کے خلاف بائیکاٹ کی مہم زوروں پر ہے۔

کمیٹی نے تمام زیر حراست افراد کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے ان کی جدوجہد کی علامتی اہمیت اور تمام تر خطرات کے باوجود غزہ کا محاصرہ توڑنے والے فلوٹیلا میں ان کی شرکت کو سراہا، جسے وسیع عوامی تائید حاصل ہے۔ کمیٹی نے حکام کو ان کی سلامتی کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے ان خبروں پر تشویش کا اظہار کیا کہ ان کارکنوں کو من مانی گرفتاری کے دوران تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

دوسری جانب وکلاء کی نیشنل باڈی کے نمائندے نے فلسطینی نصب العین اور فلوٹیلا کے کارکنوں کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے ان کے مقدمے کو حق و انصاف پر مبنی قرار دیا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وکلاء برادری ان کی بے گناہی ثابت کرنے کے لیے تمام قانونی وسائل بروئے کار لائے گی۔

زیر حراست کارکنوں کے اہل خانہ نے اپنے لخت جگروں کی گرفتاری پر گہرے دکھ اور کرب کا اظہار کیا، تاہم وہ اپنے بچوں کی بے گناہی اور اس عظیم مقصد پر فخر کرتے نظر آئے جس کے لیے انہوں نے جدوجہد کی۔ انہوں نے کہا کہ ان کے بچوں کا جرم صرف یہ ہے کہ وہ مظلوم فلسطینی عوام کے حامی ہیں، غزہ کی پٹی پر جاری سفاکیت کے خلاف آواز بلند کرتے ہیں اور وہاں مسلط کردہ ظالمانہ محاصرے کو توڑنا چاہتے ہیں۔

اہل خانہ نے اپنے بچوں کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کیس کی قانونی پیروی رہائی کے بعد بھی جاری رکھی جا سکتی ہے۔

سیمینار کا اختتام اس اپیل پر ہوا کہ آج ہفتہ 28 مارچ کو یوم زمین فلسطین کی مناسبت سے نکالی جانے والی ریلی میں بھرپور شرکت کی جائے۔ یہ ریلی دارالحکومت کے ساحہ الباساج سے سہ پہر تین بجے میونسپل تھیٹر کی جانب روانہ ہو گی۔ اس کے علاوہ کمیٹی نے 4 اپریل کو اسیر کارکنوں کی رہائی کے لیے ایک اور احتجاجی تحریک شروع کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

یاد رہے کہ تیونسی حکام نے 16 مارچ کو گلوبل صمود فلوٹیلا کے متعدد کارکنوں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف منی لانڈرنگ اور مجرمانہ گروہ بنانے جیسے الزامات کے تحت وارنٹ جاری کیے تھے۔

Tags: detained activistsflotilla campaigngazaGlobal Steadfastness FlotillaHuman RightsInternational SupportMiddle East advocacyPalestinian Solidarityprisoner releaseTunisia seminar
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.