• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 18 مارچ 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

خان یونس میں اسرائیلی حملہ، ایک شہری شہید اور متعدد زخمی

اسرائیلی حملے کے نتیجے میں خان یونس کے علاقے مواصی میں ایک شہری شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔

بدھ 18-03-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ
0
خان یونس میں اسرائیلی حملہ، ایک شہری شہید اور متعدد زخمی
0
SHARES
1
VIEWS

غزہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے خان یونس کے مقام مواصی میں بدھ کی صبح قابض اسرائیلی افواج کے حملے میں ایک شہری شہید اور ایک زخمی ہو گیا۔

مقامی نام نگار نے اطلاع دی ہے کہ قابض دشمن کے طیاروں نے خان یونس کے مغرب میں الاقصیٰ یونیورسٹی کے قریب شہریوں کے ایک گروپ کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی جامِ شہادت نوش کر گیا جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔

دفاع مدنی کا کہنا ہے کہ الاقصیٰ یونیورسٹی کے قریب "ارض البصل” کے مقام پر حملے کی اطلاع ملتے ہی ان کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہو گئیں۔

گذشتہ روز منگل کو بھی مقامی ذرائع نے بتایا تھا کہ قابض اسرائیل کے طیاروں نے مواصی خان یونس میں سفید رنگ کی ٹوسان جیپ کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں یحییٰ فایز ابو لبدہ، احسان حامد السمیری اور تامر برکہ شہید ہو گئے جبکہ دیگر 14 افراد زخمی ہوئے۔

گذشتہ 10 اکتوبر سے قابض اسرائیلی افواج غزہ کی پٹی کے مختلف حصوں میں فضائی و توپ خانے سے بمباری اور فائرنگ کے ذریعے جنگ بندی کے معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کر رہی ہیں۔

قابض اسرائیل کی خلاف ورزیوں سے متعلق روزانہ کی رپورٹ کے مطابق جنگ بندی کے بعد سے اب تک غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہدا کی کل تعداد 674 تک پہنچ گئی ہے جن میں 200 بچے، 81 خواتین اور 21 عمر رسیدہ افراد شامل ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد 1799 سے تجاوز کر چکی ہے۔

اس کے ساتھ ہی سات اکتوبر سنہ 2023ء سے جاری نسل کشی کی جنگ میں جانی نقصان کی مجموعی تعداد 72,249 شہدا اور 171,898 زخمیوں تک جا پہنچی ہے۔

Tags: Civilian CasualtiesgazaGaza NewsGaza StripisraelIsraeli aggressionIsraeli attackKhan YunisMoaasiPalestinian news
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.