• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 14 مارچ 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا یومِ القدس پر فلسطینی عوام سے یکجہتی کا اعلان

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ یومِ القدس مظلوم فلسطینی عوام کی جدوجہد کو یاد رکھنے اور انصاف و امن کے لیے آواز بلند کرنے کا دن ہے۔

ہفتہ 14-03-2026
in پاکستان, خاص خبریں, یوم القدس
0
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا یومِ القدس پر فلسطینی عوام سے یکجہتی کا اعلان
0
SHARES
0
VIEWS

کراچی ۔ (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یومِ القدس پر فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ یومِ القدس مظلوم فلسطینیوں کی جدوجہد کو یاد رکھنے کا دن ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ  نے اپنے بیان میں کہا کہ یومِ القدس کے موقع پر سندھ حکومت نے صوبے میں عام تعطیل کا اعلان کیا، فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت جاری رکھیں گے، پاکستان اور سندھ کے عوام فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، عالمی برادری فلسطین میں انسانی حقوق کی پامالی کا نوٹس لے، یومِ القدس ہمیں انصاف اور امن کے لیے آواز بلند کرنے کا درس دیتا ہے۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ خطے میں پائیدار اور دیرپا امن کے لیے فلسطین کی بہتری کے لیے فوری اقدامات ناگزیر ہیں، پاکستان بھر میں فلسطین کی آزادی کے لیے یومِ القدس ریلیاں نکالی جا رہی ہیں، یومِ القدس ریلیوں کے دوران سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جائے، پولیس، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے مکمل الرٹ رہیں، شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں، ضلعی انتظامیہ ریلیوں کے منتظمین کے ساتھ مکمل رابطے میں رہے، امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کے لیے عوام سکیورٹی اداروں سے بھرپور تعاون کریں۔

Tags: gazaMuradAliShahPakistanSupportsPalestinePalestineSolidarityPalestinianRightsPublicHolidaySecurityMeasuresSindhGovernmentSolidarityWithPalestineYoumAlQuds
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.