• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 26 فروری 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ میں 18,500 مریض و زخمی فوری طبی امداد کے منتظر

موجودہ صورتحال میں محدود وسائل اور جاری حملوں کی وجہ سے انسانی ہنگامی بحران شدید ہو گیا ہے۔

جمعرات 26-02-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ
0
غزہ میں 18,500 مریض و زخمی فوری طبی امداد کے منتظر
0
SHARES
2
VIEWS

غزہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں 18 ہزار 500 سے زائد مریض اور زخمی، جن میں تقریباً 4 ہزار بچے بھی شامل ہیں، اب بھی غزہ سے باہر علاج کے لیے فوری طبی انخلاء کے شدید محتاج ہیں۔ یہ صورتحال نظامِ صحت کی مکمل تباہی اور مریضوں کی نقل و حرکت پر غاصب اسرائیل کی جانب سے عائد کردہ مسلسل پابندیوں کے باعث پیدا ہوئی ہے۔

انہوں نے اس بات کی طرف توجہ دلائی کہ سرحدی گزرگاہوں پر عائد پابندیاں اور طبی ہم آہنگی (کوارڈینیشن) کے طریقہ کار میں غیر معمولی سستی ہزاروں انسانی جانوں کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔ انہوں نے اشارہ کیا کہ غزہ کے اندر ضروری طبی سہولیات کی عدم دستیابی کی وجہ سے بڑی تعداد میں مریضوں کی حالت تیزی سے بگڑنے کا خطرہ ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ فوری انخلاء کے طالب مریضوں کی فہرست میں غاصب اسرائیلی بمباری اور فوجی کارروائیوں کے زخمی، کینسر کے وہ مریض جن کا علاج معطل ہو چکا ہے، گردوں کے مریض اور پیچیدہ جسمانی بگاڑ کا شکار ایسے افراد شامل ہیں جن کا علاج طبی آلات اور ضروری سامان کی قلت کے باعث غزہ کی پٹی کے اندر ممکن نہیں۔

انہوں نے اس المناک صورتحال کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کے فعال ہسپتال اپنی بساط سے زیادہ بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں اور ادویات و ایندھن کی شدید قلت کا شکار ہیں، جس نے صحت کی صورتحال کو خصوصاً انتہائی نگہداشت کے وارڈز (آئی سی یو) اور بچوں کے نرسری وارڈز میں مزید سنگین بنا دیا ہے۔

سٹیفن دوجارک نے مطالبہ کیا کہ طبی انخلاء کے عمل کو تیز کیا جائے اور تشویشناک حالت کے مریضوں کے لیے محفوظ راستے کھولے جائیں تاکہ مریضوں کے علاج کے حق کو یقینی بناتے ہوئے ان کی قیمتی جانوں کو بچایا جا سکے۔

Tags: #HealthCrisisgazaGazaHospitalsGazaUnderAttackHumanitarianCrisisInjuredMedicalEmergencypalestinePalestinianLivesRescueOperations
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.