• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 21 مارچ 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ میں طوفانی بارشیں، پناہ گزینوں کے خیمے پانی میں ڈوب گئے

امدادی اداروں نے خبردار کیا ہے کہ خراب موسم اور بنیادی سہولیات کی کمی کے باعث انسانی بحران مزید شدت اختیار کر سکتا ہے۔

بدھ 25-02-2026
in خاص خبریں, غزہ
0
غزہ میں طوفانی بارشیں، پناہ گزینوں کے خیمے پانی میں ڈوب گئے
0
SHARES
1
VIEWS

غزہ  – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) غزہ کی پٹی میں گذشتہ رات اور آج منگل کی صبح ہونے والی موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں بے گھر ہونے والے مظلوم فلسطینیوں کے خیمے پانی میں ڈوب گئے ہیں، جس نے ان کی انسانی تکالیف اور مصائب میں بے پناہ اضافہ کر دیا ہے۔

رفح گورنری میں شہری دفاع کے حکام نے اطلاع دی ہے کہ ان کے عملے کو رات کے وقت بارش کی شدت کے باعث خیموں میں پانی بھر جانے کی متعدد ہنگامی کالیں اور استغاثہ موصول ہوئے ہیں۔

شہری دفاع نے ایک مختصر بیان میں واضح کیا کہ ان کی ٹیموں نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع خان یونس کے علاقے مواصی میں خیمے غرق ہونے کے بعد کئی خاندانوں کو بحفاظت نکال کر ان کی جانیں بچائیں۔

فلسطین گذشتہ روز پیر سے ہوا کے کم دباؤ کی لپیٹ میں ہے جس کے ساتھ سرد ہواؤں کا سلسلہ اور اکثر علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے۔

غزہ کی پٹی میں جاری غاصب اسرائیلی جارحیت، سفاکیت اور سخت محاصرے کے سائے میں بارشوں کی لہر اور شدید سردی نے انسانی المیے کو مزید ہولناک بنا دیا ہے، جہاں گھروں اور بنیادی ڈھانچے کی وسیع پیمانے پر تباہی کے باعث پندرہ لاکھ سے زائد فلسطینی جبری طور پر ایسے پناہ گزین کیمپوں میں رہنے پر مجبور ہیں جو زندگی کی کم ترین سہولیات سے بھی محروم ہیں۔

پٹی میں پناہ گزینوں کو ان بوسیدہ خیموں کے اندر سردیوں کی ٹھٹھرتی سردی اور بارشوں کا سامنا ہے، جہاں حالاتِ زندگی انتہائی المناک ہو چکے ہیں۔ یہ صورتحال غاصب اسرائیل کی نسل کشی کی جنگ اور مسلسل محاصرے کا نتیجہ ہے، جبکہ غاصب دشمن اکتوبر سنہ 2025 میں دستخط شدہ سیز فائر معاہدے کی ان شقوں سے بھی انحراف کر رہا ہے جن کا تعلق پناہ گزینوں کی آباد کاری اور تعمیرِ نو سے تھا۔

Tags: AidNeededDisplacedFamiliesEmergencySituationFloodinggazaGazaReliefHeavyRainsHumanitarianCrisispalestineRefugeeCamps
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.