• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 فروری 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

رفح کراسنگ کی رکاوٹ غزہ میں انسانی بحران کو بڑھا رہی ہے، انروا

اقوام متحدہ کے ادارہ انروا نے خبردار کیا ہے کہ رفح کراسنگ کی جزوی بحالی غزہ کے انسانی بحران کو مزید سنگین بنا رہی ہے۔

جمعرات 05-02-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ
0
رفح کراسنگ کی رکاوٹ غزہ میں انسانی بحران کو بڑھا رہی ہے، انروا
0
SHARES
0
VIEWS

رفح – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی پناہ گزینوں کی امداد اور بحالی کے ذمہ دار عالمی ادارے "انروا” نے بدھ کے روز خبردار کیا ہے کہ رفح کراسنگ کو اس کی مکمل گنجائش کے ساتھ فعال نہ کرنا غزہ کی پٹی کی انسانی صورتحال کو جوں کا توں برقرار رکھے گا۔ ادارے کے مطابق مطلوبہ رفتار سے بہتری نہ آنے کا براہِ راست مطلب قیمتی انسانی جانوں کا مسلسل ضیاع ہے۔

ادارے کے ترجمان جوناتھن فاولر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ طبی بنیادوں پر مریضوں کا انخلاء اب بھی انتہائی محدود ہے جبکہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر غزہ میں داخل ہونے والی امداد کی مقدار ہولناک ضروریات کے مقابلے میں کم ترین سطح پر ہے۔

فاولر نے اس تلخ حقیقت کی جانب اشارہ کیا کہ موجودہ حالات کے نتیجے میں غزہ کا نظامِ صحت مکمل طور پر تباہی اور انہدام کا شکار ہو چکا ہے۔

دوسری جانب غزہ میں انروا کے قائم مقام ڈائریکٹر امور سام روز نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ادارے کے تخمینے کے مطابق کم از کم 20 ہزار افراد ایسے ہیں جنہیں فوری طور پر ہنگامی طبی نگہداشت کی ضرورت ہے۔

سام روز نے متنبہ کیا کہ علاج کے لیے مریضوں کے غزہ سے باہر جانے میں ہونے والی تاخیر ان کی اموات کے امکانات میں اضافے اور ان کی صحت کی مزید ابتری کا باعث بن رہی ہے۔

انروا نے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ رفح کراسنگ کو مستقل اور مکمل طور پر کھولنے کی ضمانت دی جائے اور مریضوں کی نقل و حرکت سمیت انسانی امداد کے بہاؤ کو آسان بنایا جائے۔ ادارے نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں انسانی صورتحال کو مزید بگڑنے سے روکنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔

یاد رہے کہ سنہ 7 اکتوبر 2023 سے قابض اسرائیلی افواج امریکہ اور یورپ کی پشت پناہی کے ساتھ غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کی نسل کشی میں مصروف ہیں۔ اس وحشیانہ مہم میں قتلِ عام، بھوک و پیاس کو بطور ہتھیار استعمال کرنا، وسیع پیمانے پر تباہی، جبری ہجرت اور گرفتاریاں شامل ہیں۔ قابض اسرائیل تمام بین الاقوامی اپیلوں اور عالمی عدالتِ انصاف کے احکامات کو مسترد کرتے ہوئے اپنی سفاکیت جاری رکھے ہوئے ہے۔

اس منظم نسل کشی کے نتیجے میں اب تک 2 لاکھ 42 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور زخمی ہو چکے ہیں جن میں اکثریت معصوم بچوں اور خواتین کی ہے۔ اس کے علاوہ 11 ہزار سے زائد افراد مفقود ہیں جبکہ لاکھوں لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔ مسلط کردہ قحط نے کئی زندگیاں نگل لی ہیں اور غزہ کے تمام شہر اور علاقے غاصب دشمن کی سنگین بمباری سے کھنڈرات کا منظر پیش کر رہے ہیں۔

Tags: gazaGazaUnderSiegeHumanitarianCrisisHumanRightsMedicalAccessPalestinianHealthPatientMovementRafahCrossingReliefAccessUNRWA
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.