• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 4 فروری 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

فلسطین نواز مظاہرہ، ٹرمپ کا ہارورڈ یونیورسٹی پر ارب ڈالر ہرجانے کا دعویٰ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہارورڈ یونیورسٹی پر مبینہ یہود مخالف پالیسیوں کے باعث ایک ارب ڈالر ہرجانے کا دعویٰ کیا۔

بدھ 04-02-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں
0
فلسطین نواز مظاہرہ، ٹرمپ کا ہارورڈ یونیورسٹی پر ارب ڈالر ہرجانے کا دعویٰ
0
SHARES
1
VIEWS

واشنگٹن(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ان کی انتظامیہ ہارورڈ یونیورسٹی پر ایک ارب ڈالر ہرجانے کا دعوی کر رہی ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ کا یہ مطالبہ ان وفاقی تحقیقات کے تناظر میں سامنے آیا ہے جس میں نیورسٹی کی پالیسیوں اور کیمپس کے ماحول کے یہود دشمن ہونے کا انکشاف کیا گیا تھا۔
امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہم اب ایک ارب ڈالر ہرجانے کا مطالبہ کر رہے ہیں اور مستقبل میں ہارورڈ یونیورسٹی سے ہمارا کوئی مزید تعلق نہیں ہونا چاہیے۔انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ یہ رقم کس بنیاد پر طے کی گئی یا کن مخصوص نقصانات کے ازالے کے لیے مانگی جا رہی ہے۔

ہارورڈ یونیورسٹی نے فوری طور پر صدر ٹرمپ کے اس نئے مطالبے پر کوئی باضابطہ ردعمل نہیں دیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ گزشتہ کئی ماہ سے ہارورڈ سمیت متعدد امریکی جامعات کو خبردار کر رہی ہے کہ اگر انہوں نے کیمپس میں مبینہ یہود مخالف سرگرمیوں، فلسطین کے حق میں ہونے والے مظاہروں، تنوع پروگرامز اور ٹرانس جینڈر پالیسیوں پر نظرثانی نہ کی تو وفاقی فنڈنگ روکی جا سکتی ہے۔انتظامیہ کا موقف ہے کہ غزہ جنگ کے دوران ہونے والے فلسطین نواز مظاہروں میں بعض مواقع پر یہود دشمن نعروں اور رویوں کو برداشت کیا گیا، جس سے یہودی اور اسرائیلی طلبہ کے لیے ماحول معاندانہ ہو گیا۔
جس پر ٹرمپ حکام اور ہارورڈ یونیورسٹی کی انتظامیہ کے درمیان کئی ماہ سے بات چیت جاری ہے۔صدر ٹرمپ نے ستمبر میں کہا تھا کہ ایک سمجھوتہ قریب ہے جس میں ہارورڈ کی جانب سے 500 ملین ڈالر کی ادائیگی شامل ہو سکتی ہے۔ہارورڈ نے بھی گزشتہ سال ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا جس پر ایک جج نے قرار دیا کہ حکومت نے یونیورسٹی کی کچھ گرانٹس غیر قانونی طور پر ختم کیں۔
رپورٹس کے مطابق بعض دیگر جامعات حکومت سے سمجھوتہ کر چکی ہیں جن میں کولمبیا یونیورسٹی نے 220 ملین ڈالر سے زائد ادائیگی پر اتفاق کیا۔اسی طرح بران یونیورسٹی نے 50 ملین ڈالر مقامی ورک فورس ڈویلپمنٹ کے لیے دینے کا اعلان کیا ہے۔دوسری جانب مظاہرین اور بعض یہودی گروپس کا بھی کہنا تھا کہ اسرائیل کی پالیسیوں پر تنقید یا فلسطینیوں کے بنیادی حقوق کی حمایت کو یہود دشمنی قرار دینا درست نہیں۔
ادھر ایک داخلی رپورٹ اور حکومتی تحقیقات کے مطابق ہارورڈ کیمپس میں یہودی اور اسرائیلی طلبہ کو شدید سماجی و تعلیمی دبا کا سامنا رہا اور یونیورسٹی انتظامیہ اس صورتحال سے مثر طور پر نمٹنے میں ناکام رہی۔انسانی حقوق کے حلقوں نے بھی ٹرمپ انتظامیہ کی تحقیقات پر آزادی اظہار اور تعلیمی خودمختاری کے حوالے سے تحفظات ظاہر کیے ہیں۔

Tags: AntiSemitismCampusPoliciesDonaldTrumpFreedomOfExpressionHarvardUniversityHigherEducationLawsuitPalestinianRightsUniversityFundingUSPolitics
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.