• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 30 جنوری 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

ترکیہ اور حماس کے درمیان غزہ بحران پر مشاورت، انسانی امداد پر زور

حماس کے اعلیٰ سطحی وفد کی انقرہ میں ترک وزیر خارجہ سے ملاقات ،غزہ کی صورتحال اور انسانی بحران پر تبادلہ خیال

بدھ 28-01-2026
in حماس, خاص خبریں, عالمی خبریں
0
ترکیہ اور حماس کے درمیان غزہ بحران پر مشاورت، انسانی امداد پر زور
0
SHARES
36
VIEWS

انقرہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) غزہ میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سربراہ خلیل الحیہ کی قیادت میں حماس کے ایک سرکاری وفد نے ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان سے ملاقات کی، جہاں غزہ کی صورتحال اور انسانی مسائل سمیت متعدد سیاسی و انسانی امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

حماس نے منگل کو جاری بیان میں بتایا کہ وفد نے ترک وزیر کو جنگ بندی کے معاہدے کو مستحکم کرنے کے لیے حماس کی جاری کوششوں سے آگاہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ قابض اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف مسلسل اور خطرناک خلاف ورزیاں جاری ہونے کے باوجود حماس نے اسرائیل قیدیوں کی باقیات کی حوالگی مکمل کی اور تمام وعدوں پر عمل جاری رکھا۔

وفد نے جنگ بندی کے معاہدے کے دوسرے مرحلے کے نفاذ کے تحت جاری اقدامات کا بھی جائزہ لیا، جس میں قومی انتظامی کمیٹی کی تشکیل، قابض فوج کی غزہ سے مکمل واپسی، رفح کراسنگ کا دونوں سمتوں میں کھولنا اور مقامی لوگوں کی امداد اور بے گھر افراد کے لیے پناہ گاہیں فراہم کرنا شامل ہیں۔

حماس کے وفد نے ترک حکومت کے کردار کی تعریف کی اور کہا کہ غزہ میں انسانی امداد فراہم کرنے اور معاہدے پر عملدرآمد میں ترکیہ کا کردار قابل قدر ہے، جسے فلسطینی عوام اور حماس تحسین کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

ترک وزیر خارجہ نے اس موقع پر کہا کہ ترکیہ فلسطینی عوام کے حقوق کے لیے بین الاقوامی فورمز میں دفاع جاری رکھے گا اور فلسطینی عوام کی سیاسی اور انسانی مدد کے لیے اپنی کوششیں مسلسل جاری رکھے گا۔

ہاکان فیدان نے مزید کہا کہ انقرہ میں مسلسل کوششیں کی جا رہی ہیں تاکہ غزہ میں انسانی بحران کے دوران مقامی لوگوں کے لیے پناہ گاہوں کی فراہمی اور امدادی سرگرمیوں کو بڑھایا جا سکے۔

Tags: #TurkeyAnkaraDiplomacygazaHamasHumanitarianCrisisMiddleEastpalestineTurkishForeignMinister
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.