• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 3 فروری 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ میں اسرائیلی جارحیت نہ رک سکی، شہداء کی تعداد 71,662 ہو گئی

قابض اسرائیل کی مسلسل بمباری اور حملوں سے غزہ میں انسانی المیہ مزید سنگین ہو گیا۔

بدھ 28-01-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ
0
غزہ میں اسرائیلی جارحیت نہ رک سکی، شہداء کی تعداد 71,662 ہو گئی
0
SHARES
52
VIEWS

غزہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) فلسطین کے وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کے ہسپتالوں میں دو مزید شہداء کے جسد خاکی لائے گئے اور نو زخمی داخل ہوئے ہیں، جو قابض اسرائیل کی جاری جارحیت کی تباہ کن انسانی قیمت کو ظاہر کرتا ہے۔

وزارت صحت نے اپنے روزانہ کے اعداد و شمار میں بتایا کہ متعدد زخمی اور شہداء ابھی بھی تباہ شدہ عمارات کے ملبے تلے اور سڑکوں پر پھنسے ہوئے ہیں، جبکہ ہسپتالوں اور شہری دفاع کی ٹیمیں مسلسل بمباری، نقل و حرکت میں مشکلات اور میدانی وسائل کی کمی کی وجہ سے ان تک پہنچنے سے قاصر ہیں۔

ہسپتالوں نے ایک نومولود بچے 12 روزہ ہيثم ابو قص دن کے انتقال کی اطلاع دی، جو الرنتیسی ہسپتال میں شدید سردی کے باعث فوت ہوگیا، جس کے نتیجے میں موسم سرما کی ابتدا سے بچوں کی اموات کی تعداد 11 تک پہنچ گئی ہے، جو انسانی حالات، پناہ گزینی کے حالات اور طبی دیکھ بھال کی سنگین خرابی کا مظہر ہے۔

بیان کے مطابق، جب سے جنگ بندی نافذ ہوئی ہے، مجموعی طور پر 488 شہداء اور 1,350 زخمی رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ 714 افراد کو ملبے سے نکالا گیا ہے۔

سات اکتوبر سنہ 2023ء سے جاری قابض اسرائیلی جارحیت کے دوران مجموعی انسانی نقصان 71,662 شہداء اور 171,428 زخمیوں تک پہنچ چکا ہے، جبکہ انسانی حقوق اور طبی حلقوں کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ طبی ٹیموں کے کام پر پابندی اور بنیادی امداد کی رسائی میں رکاوٹوں کے باعث انسانی المیہ مزید بڑھ رہا ہے۔

Tags: #WarCrimesgazaGazaGenocideHumanRightsisraelIsraeliAggressionMiddleEastpalestinePalestinianMartyrs
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.