• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 30 جنوری 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

حماس کا اسلامی مفکر اور حماس کے رہنما ابو السبح کے انتقال پر افسوس

اسلامی مفکر اور قومی رہنما کی وفات پر حماس اور فلسطینی عوام نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

پیر 26-01-2026
in حماس, خاص خبریں, غزہ
0
حماس کا اسلامی مفکر اور حماس کے رہنما ابو السبح کے انتقال پر افسوس
0
SHARES
6
VIEWS

غزہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے فلسطینی عوام ،عرب اور اسلامی امت کے نام اپنے تعزیتی بیان میں عظیم قومی رہنما اور اسلامی مفکر ڈاکٹر عطا اللہ ابو السبح ابو علاء کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ مرحوم تحریک کے سیاسی بیورو کے رکن سابق وزیر قانون ساز کونسل کے رکن ممتاز مفکر ادیب اور شاعر تھے۔

ڈاکٹر عطا اللہ ابو السبح آج 87 برس کی عمر میں وفات پا گئے۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی قومی قضیہ کی خدمت اپنے عظیم عوام کے حقوق کے دفاع اور سیاست فکر ادب تربیت اور تعلیم کے میدانوں میں بھرپور جدوجہد کے لیے وقف کیے رکھی۔

تحریک حماس نے اپنے بیان میں کہا کہ قائد ڈاکٹر عطا اللہ ابو السبح رحمہ اللہ کی جدوجہد کا سفر عطا قربانی اور فلسطینی قومی منصوبے کے دفاع سے عبارت تھا۔ انہوں نے فلسطینی عوام کے اس جائز حق کا بھرپور دفاع کیا جو آزادی اور خود مختاری کے لیے ان کی مسلسل جدوجہد کا محور ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ مرحوم نے دشمن صہیونی جیلوں میں قید فلسطینی اسیران کے حقوق کے دفاع میں نمایاں کردار ادا کیا اور سماجی حلقوں اور قومی منظرنامے میں ان کی موجودگی مؤثر اور متحرک رہی۔ وہ ایک ایسے سیاسی ادیب اور مزاحمتی اکیڈمک مفکر تھے جنہوں نے قلم فکر اور موقف کے ذریعے مزاحمت کا فریضہ انجام دیا اور غزہ کی سرزمین پر صبر استقامت اور ثابت قدمی کے ساتھ اپنے عظیم عوام کے شانہ بشانہ ڈٹے رہے یہاں تک کہ اللہ کو پیارے ہو گئے۔

حماس نے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی قائد مفکر ڈاکٹر عطا اللہ ابو السبح پر اپنی بے پایاں رحمت نازل فرمائے انہیں اپنی وسیع مغفرت سے ڈھانپ لے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔ ہم ان کے اہل خانہ بھائیوں محبین معزز آل السبح اور پوری فلسطینی قوم سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور اللہ تعالی سے دعا کرتے ہیں کہ ہمیں صبر جمیل اور حسن احتساب کی توفیق عطا فرمائے اور اس عظیم شخصیت کے نعم البدل میں ہمیں بہتر عطا کرے۔ بے شک ہم اللہ کے ہیں اور اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔

Tags: AtaullahAbuSubahgazaHamasIslamicThinkerMartyrdomMiddleEastpalestinePalestinianLeadershipResistance
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.