• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 3 فروری 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

قابض فوج کی جارحیت جاری، قلقیلیہ و الخلیل میں بڑے پیمانے پر گرفتاریاں

اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کیا، مقامی کمیونٹی میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ہفتہ 24-01-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم
0
قابض فوج کی جارحیت جاری، قلقیلیہ و الخلیل میں بڑے پیمانے پر گرفتاریاں
0
SHARES
3
VIEWS

مغربی کنارہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) قابض اسرائیلی فوج نے آج ہفتے کی علی الصبح قلقیلیہ ،الخلیل اور مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران متعدد افراد کو گرفتار کرلیا۔ ان کارروائیوں کے دوران فلسطینی شہریوں کے گھروں میں توڑ پھوڑ کی گئی اور گھریلو سامان کی توڑپھوڑ اور لوٹ مار کی گئی۔

قلقیلیہ کے مشرق میں واقع بلدہ کفر قدوم پر دھاوے کے دوران قابض اسرائیلی افواج نے پانچ نوجوانوں کو گرفتار کیا۔ گرفتار ہونے والوں میں محمد شتیوی اشرف شتیوی وسام شتیوی عطا جمعہ اور ماجد جمعہ شامل ہیں۔

الخلیل میں قابض اسرائیلی افواج نے شمالی حصے میں واقع بلدہ بیت امر میں ایک گھر پر یلغار کے بعد شہری جمال ابو ماریہ کو گرفتار کر لیا۔ اس کے ساتھ ساتھ ان کے زخمی بیٹوں مالک عاصف اور محمد کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔

اسیران کے امور سے متعلق دفتر نے تصدیق کی کہ زخمی افراد کو گھروں پر چھاپوں کے بعد گرفتار کرنا اور حراست میں لینا ایک مرکب جرم ہے جو بین الاقوامی انسانی قانون کی صریح خلاف ورزی ہے۔

دفتر نے قابض اسرائیل کو منظم انداز میں جاری گرفتاری مہمات کے تناظر میں تمام زیر حراست فلسطینیوں کی جان اور سلامتی کا مکمل ذمہ دار قرار دیا۔

قابض اسرائیلی افواج نے رام اللہ کے مشرق میں واقع گاؤں المغیر سے تعلق رکھنے والے دو نوجوانوں کو الطیبہ چوک کے قریب قائم فوجی ناکے پر روک کر حراست میں لے لیا۔

اسی دوران قابض اسرائیلی افواج نے رام اللہ کے شمال میں واقع عطارہ فوجی ناکہ بند کر دیا جس کے باعث شہریوں کی آمد و رفت شدید متاثر ہوئی۔

قابض اسرائیلی افواج نے القدس کے شمال میں واقع قلندیا کیمپ کے اطراف میں بھی دراندازی کی۔

Tags: ArrestsgazaHebronHumanRightsIOFisraelMiddleEastpalestineQalqilyawestbank
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.