• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 31 جنوری 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

جنگ بندی کے باوجود غزہ لہولہان، 5 فلسطینی شہید، متعدد مکانات منہدم

قابض اسرائیلی فورسز کی جانب سے فضائی حملوں اور گولہ باری کا سلسلہ نہ تھم سکا۔

ہفتہ 24-01-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ
0
جنگ بندی کے باوجود غزہ لہولہان، 5 فلسطینی شہید، متعدد مکانات منہدم
0
SHARES
49
VIEWS

غزہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) قابض اسرائیلی افواج کی جانب سے غزہ میں سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے جہاں پانچ فلسطینی شہری قابض افواج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں شہید ہو گئے۔ یہ خلاف ورزیاں سیز فائر کے نفاذ کے 103 ویں روز بھی بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہیں جن میں فضائی اور توپ خانے کی بمباری، براہ راست فائرنگ اور گھروں کی منظم مسماری شامل ہے جس کے نتیجے میں سیکڑوں شہداء اور زخمی فلسطینی سامنے آ چکے ہیں۔

طبی ذرائع نے بتایا کہ قابض اسرائیلی توپ خانے کی جانب سے جنوبی غزہ کے الزیتون محلے کے مشرق میں واقع گاڑیوں کے بازار کے اطراف شہریوں کو نشانہ بنائے جانے کے بعد چار شہداء الشفاء ہسپتال منتقل کیے گئے۔

اس سے قبل ایمبولینس اور ایمرجنسی سروسز نے تصدیق کی کہ مشرقی خان یونس میں بنی سہیلہ چوک پر قابض افواج نے اپنی تعیناتی کے علاقوں سے باہر فائرنگ کر کے ایک فلسطینی شہری کو شہید کر دیا۔

اس سے پہلے ہمارے نامہ نگار نے اطلاع دی کہ جمعرات کی علی الصبح قابض اسرائیلی افواج نے جنوبی غزہ کے مشرقی خان یونس میں اپنی فوجی تعیناتی کے علاقوں کے اندر بڑے پیمانے پر گھروں اور تنصیبات کو بارودی مواد سے اڑا دیا۔ اس دوران اسرائیلی ہیلی کاپٹروں کی جانب سے شدید فائرنگ بھی کی گئی۔

اسی دوران قابض افواج کی بکتر بند گاڑیوں نے وسطی غزہ کے البریج پناہ گزین کیمپ کے مشرقی علاقوں پر مشین گنوں سے فائرنگ کی جبکہ قابض اسرائیلی جنگی طیاروں نے شمالی غزہ کے مختلف علاقوں پر متعدد فضائی حملے کیے۔

علاقے کے رہائشیوں نے بتایا کہ قابض افواج نے غزہ شہر کے مشرق میں واقع الشجاعیہ محلے کے مشرقی حصوں پر بھی اندھا دھند فائرنگ کی۔

گذشتہ روز بدھ کے دن قابض اسرائیل کی خونریز جارحیت میں 11 فلسطینی شہری شہید ہوئے جن میں تین صحافی، تین بھائی، ایک خاتون اور دو بچے شامل تھے جن میں سے ایک اپنے والد کے ہمراہ شہید ہوا۔

اطلاعات کے مطابق سنہ 10 اکتوبر سے نافذ سیز فائر کے بعد سے اب تک قابض اسرائیل 481 فلسطینی شہریوں کو شہید کر چکا ہے جن میں 168 بچے اور 65 خواتین شامل ہیں جبکہ 1279 فلسطینی شہری زخمی ہوئے ہیں۔

یہ تمام جرائم قابض اسرائیل کی منظم سفاکیت اور فلسطینی عوام کے خلاف نسل کش پالیسی کا تسلسل ہیں جن کا مقصد غزہ کو ناقابلِ رہائش بنانا اور فلسطینیوں کو ان کے وطن سے بے دخل کرنا ہے۔

Tags: #WarCrimesAirstrikesCeasefireViolationsgazaGazaUnderAttackHomeDemolitionsHumanRightsIsraeliAttacksMiddleEastpalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.