• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 3 فروری 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

شمالی القدس میں اسرائیلی فائرنگ سے نوجوان زخمی

جنین میں صہیونی آبادکاروں کے حملے سے مقامی شہری خوف و ہراس کا شکار ہیں۔

جمعرات 22-01-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم
0
شمالی القدس میں اسرائیلی فائرنگ سے نوجوان زخمی
0
SHARES
10
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) آج جمعرات کے روز شمالی مقبوضہ بیت المقدس میں قابض اسرائیکی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان زخمی ہو گیا جبکہ اسی دوران قابض افواج نے صہیونی آبادکاروں کے ہمراہ مختلف علاقوں میں دھاوے بولے۔ یہ کارروائیاں مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں جاری زمینی تصعید اور سفاکانہ جارحیت کے تسلسل کا حصہ ہیں۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ بلدیہ الرام کے قریب القدسِ مقبوضہ کے شمال میں دیوار کے مقام پر قابض اسرائیلی افواج کی موجودگی کے دوران ایک نوجوان کو گولی مار کر زخمی کر دیا گیا۔

اسی تناظر میں قابض اسرائیلی افواج صہیونی آبادکاروں کی گاڑیوں اور موبائل گھروں سے لدے ٹرکوں کے ساتھ جنین شہر کے جنوب میں بلدہ جبع کے قریب ترسلہ کے مقام پر داخل ہو گئیں۔ اس اقدام کا مقصد زمین پر نئی استعماری حقیقتیں مسلط کرنا ہے جبکہ علاقے میں ایک نئی استعماری چوکی قائم کیے جانے کے خدشات میں اضافہ ہو گیا ہے۔

اس صورتحال کے بعد فلسطینی حلقوں کی جانب سے وسیع پیمانے پر اپیلیں سامنے آئی ہیں جن میں مغربی کنارے میں قابض اسرائیل اور اس کے آبادکاروں کے خلاف مزاحمت اور مقابلے کو تیز کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

گذشتہ روز بدھ کو فلسطینی ریڈ کراس نے اطلاع دی تھی کہ الخلیل شہر کے جبل جوہر علاقے میں قابض اسرائیلی افواج کے حملے کے نتیجے میں پانچ فلسطینی زخمی ہو گئے۔

فلسطینی خبر رساں ایجنسی وفا کے مطابق قابض افواج نے ان پانچوں فلسطینیوں کو اس وقت تشدد کا نشانہ بنایا جب وہ روزمرہ ضروریات کا سامان خریدنے کے لیے گھروں سے نکلے تھے۔ یہ اس وقت ہوا جب تین دن سے جاری کرفیو میں نرمی کی اطلاعات گردش کر رہی تھیں۔ تشدد کے باعث زخمیوں کو ہڈیاں ٹوٹنے اور شدید چوٹیں آئیں جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔

قابلِ ذکر ہے کہ قابض اسرائیلی افواج گذشتہ چار دنوں سے جبل جوہر اور الخلیل کے جنوبی علاقوں میں فوجی کارروائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ان علاقوں میں سخت محاصرہ اور کرفیو نافذ ہے گھروں پر دھاوے مارے جا رہے ہیں شہریوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے اور بڑی تعداد میں فلسطینیوں کو گرفتار اور حراست میں لیا جا رہا ہے۔

Tags: gazaHumanRightsisraelJeninjerusalemMiddleEastpalestinePalestinianRightsSettlerViolencewestbank
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.