• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 31 جنوری 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

پاکستان کے غزہ ’بورڈ آف پیس‘ میں شمولیت پر اثر انداز ہونے والے عوامل

سیاست، بین الاقوامی تعلقات اور خطے میں موجود کشیدگی پاکستان کے فیصلے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔

بدھ 21-01-2026
in پاکستان, خاص خبریں, عالمی خبریں, مقالا جات
0
پاکستان کے غزہ ’بورڈ آف پیس‘ میں شمولیت پر اثر انداز ہونے والے عوامل
0
SHARES
90
VIEWS

واشنگٹن – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) امریکہ نے غزہ کے لیے ایک ’بورڈ آف پیس‘ تشکیل دینا شروع کر دیا ہے اور اس میں شامل ہونے کے لیے پاکستان سمیت متعدد ممالک کے رہنماؤں کو دعوت نامے بھی بھیج دیے گئے ہیں۔

پاکستان کی وزارتِ خارجہ نے یہ دعوت نامہ موصول ہونے کی تصدیق کی اور کہا کہ بورڈ میں شامل ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ کرنا ابھی باقی ہے۔

اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے 17 نومبر 2025 کو امریکہ کی جانب سے پیش کردہ اس قرارداد کی منظوری دی تھی، جس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ میں جنگ ختم کرنے کے منصوبے کی توثیق کی گئی تھی۔

اس منصوبے کے تحت ایک نیا عبوری ’بورڈ آف پیس‘ قائم کیا جائے گا اور سلامتی کونسل میں منظور کردہ قرارداد میں غزہ میں مختلف ممالک کی افواج پر مشتمل ’بین الاقوامی استحکام فورس‘ کا قیام بھی شامل ہے۔

اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق بین الاقوامی استحکام فورس اسرائیل، مصر اور نئی تربیت یافتہ مگر تصدیق شدہ فلسطینی پولیس فورس سرحدی علاقوں کی سکیورٹی اور حماس سمیت ریاست مخالف گروہوں کو غیر مسلح کرنے میں مدد کرے گی۔

صدر ٹرمپ کے دعوت نامے پر پاکستان کی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ ’پاکستان غزہ میں امن و سلامتی کے لیے بین الاقوامی کوششوں میں شامل رہے گا تاکہ فلسطین کے مسئلے کا دیرپا حل اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق سامنے آ سکے۔‘

دفتر خارجہ کے اس بیان کی مزید وضاحت کے لیے جب ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے بی بی سی کو بتایا کہ ابھی پاکستان نے اس بورڈ میں شامل ہونے کا فیصلہ نہیں کیا۔

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ اس وقت ’سٹیٹس‘ یہی ہے کہ پاکستان کو امریکی دعوت نامہ موصول ہوا اور ابھی اس پر حتمی فیصلے کا اعلان باقی ہے۔

Tags: DiplomacyForeignPolicygazaGlobalPoliticsInternationalRelationsisraelMiddleEastPakistanpalestinePeaceBoard
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.