• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 19 جنوری 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

پابندیوں کے باوجود فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ میں جمعہ کی نماز ادا کی

مسجد اقصیٰ پر فلسطینی عوام کی موجودگی مزاحمت اور عزم کا مظہر ہے۔

ہفتہ 17-01-2026
in خاص خبریں, فلسطین
0
پابندیوں کے باوجود فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ میں جمعہ کی نماز ادا کی
0
SHARES
13
VIEWS

مقبوضہ القدس – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) سخت پابندیوں کے باوجود ہزاروں فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ مبارک اور اس کے صحنوں میں جمعہ کی نماز ادا کی۔ یہ اجتماع معراجِ رسول ﷺ کی یاد میں منعقد ہوا جہاں اہلِ فلسطین نے قابض اسرائیل کی جانب سے القدس شہر پر مسلط کردہ کڑی پابندیوں کو للکار کر اپنے دینی حق کا عملی اظہار کیا۔

قابض اسرائیلی فوج نے صبح کے ابتدائی اوقات سے ہی شہر کے اطراف قائم فوجی چوکیوں پر نمازیوں کی آمد پر سخت قدغنیں عائد کر دیں جبکہ بلدہ قدیمہ کے گرد اور مسجد اقصیٰ کے دروازوں پر لوہے کی رکاوٹیں نصب کر دی گئیں۔

قابض فورسز نے درجنوں نوجوانوں کو روک کر ان کی شناختی دستاویزات کی جانچ پڑتال کی اور کئی کو مسجد میں داخل ہونے سے روک دیا تاکہ نمازیوں کی تعداد کم کی جا سکے۔

اس کے مقابلے میں اندرونِ فلسطین کے مختلف قصبوں سے بسوں کے قافلے مسجد اقصیٰ کی جانب روانہ ہوئے تاکہ وہاں نماز ادا کی جائے اور رباط اختیار کیا جائے۔ یہ اقدام اس عزم کی تجدید تھا کہ مسلمان مسجد اقصیٰ تک رسائی کے اپنے حق سے دستبردار نہیں ہوں گے اور قابض اسرائیل اور آبادکاروں کی جارحیت کے سامنے ڈٹ کر اس مقدس مقام کا دفاع کریں گے۔

یہ منظر نامہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب گذشتہ دنوں کے دوران مسجد الاقصیٰ کے صحنوں میں قابض اسرائیل کی یلغار میں خطرناک اضافہ ہوا ہے۔ نام نہاد ہیکل کی حامی انتہا پسند جماعتوں نے قابض فوج کی سرپرستی میں بار بار اور وسیع پیمانے پر دھاوے بولے جو مسجد اقصیٰ کی حرمت کو پامال کرنے کی کھلی کوشش ہے۔

Tags: AlAqsaFridayPrayergazaisraeljerusalemMiddleEastpalestinePalestinianRightsResistanceWorship
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.