• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 15 جنوری 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کے لیے ثالثی عمل جاری ہے، قطر کا اعلان

قطر نے کہا کہ تمام فریقین کو امن قائم کرنے کے لیے مذاکرات میں شامل کیا جا رہا ہے۔

بدھ 14-01-2026
in خاص خبریں, عالمی خبریں, غزہ
0
جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کے لیے ثالثی عمل جاری ہے، قطر کا اعلان
0
SHARES
5
VIEWS

دوحہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الأنصاری نے کہا ہے کہ دوحہ باقی ثالثوں کے ساتھ کام جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کے دوسرے مرحلے کی طرف پیش رفت ممکن ہو سکے۔

الأنصاری نے صحافتی بیان میں واضح کیا کہ موجودہ پیچیدگیاں اس امر کا تقاضا کرتی ہیں کہ معاہدے کے دوسرے مرحلے پر عمل درآمد کی طرف بڑھا جائے اور زور دیا کہ غزہ کا معاہدہ رفح کے کھلنے یا انسانی امداد کے داخلے سے مشروط نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے انسانی صورتحال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں انسانی المیہ جو کہ انسانوں کے بنائے ہوئے حالات کا نتیجہ ہے، ابھی بھی جاری ہے۔ انہوں نےخبردار کیا کہ ہر گزرتا دن جب تک امداد داخل نہیں ہوتی، مزید جانوں کے ضیاع کا سبب بنتا ہے۔

الأنصاری نے بتایا کہ موجودہ مرحلے میں کسی مخصوص وقتی شیڈول کا ذکر نہیں ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ قطر کی رابطے روزانہ جاری ہیں تاکہ معاہدے کے نفاذ کو آگے بڑھایا جا سکے اور اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ معاہدے کی تعمیل میں تاخیر کی وجوہات واضح کرے۔

دوسرے مرحلے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جنگ بندی منصوبے کے تحت ایک عارضی تکنوکریٹک کمیٹی قائم کی جائے گی تاکہ غزہ کے انتظام، تعمیر نو کے عمل، امن کونسل اور بین الاقوامی فورس کے قیام کا عمل ممکن بنایا جا سکے، ساتھ ہی قابض اسرائیل کی فوج کے مزید انخلا اور حماس کے عسکری ونگ کا اسلحہ ضبط کرنے کے اقدامات شامل ہیں۔

Tags: CeasefireConflictResolutiongazaGazaWarisraelMediationMiddleEastNegotiationspalestineQatar
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.