• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 16 جنوری 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

شہید یحییٰ عیاش کی اہلیہ کی گرفتاری پر حماس کی شدید مذمت

جبارین نے کہا کہ قابض اسرائیل کی یہ کارروائی فلسطینی عوام کی جدوجہد کو کمزور نہیں کر سکتی۔

منگل 13-01-2026
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم
0
شہید یحییٰ عیاش کی اہلیہ کی گرفتاری پر حماس کی شدید مذمت
0
SHARES
24
VIEWS

مغربی کنارہ –  (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) مغربی کنارے میں اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سربراہ زاہر جبارین نے قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے شہید کمانڈر انجینئر یحییٰ عیاش کی اہلیہ کی گرفتاری پر فخر جتانے اور فلسطینی خواتین کی مسلسل گرفتاریوں کو ایک نئی حماقت قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اوچھی حرکتیں ایتمار بن گویر اور اس کے غنڈہ گروہوں کی قیادت میں انجام دی جا رہی ہیں اور یہ مظالم ام البراء کے عزم و حوصلے کو ہرگز متزلزل نہیں کر سکتے۔

زاہر جبارین نے پیر کے روز ایک صحافتی بیان میں واضح کیا کہ اس طرح کا تکبرانہ رویہ انجینئر یحییٰ عیاش کی شبیہ کو بھی متاثر نہیں کر سکتا جنہوں نے اپنی جرأت مندانہ کارروائیوں کے ذریعے قابض اسرائیل کو ذلت سے دوچار کیا اور دنیا کے سامنے اس کی نام نہاد ہیبت کو پاش پاش کر دیا۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ دشمن کی جانب سے خواتین کی گرفتاریوں کا تسلسل بالخصوص شہداء اور اسیران کی بیویوں اور ماؤں کو نشانہ بنانا خود قابض اسرائیل کے لیے وبال جان بنے گا اور اس کے نتیجے میں مقبوضہ مغربی کنارے میں نوجوانوں کے غصے اور بہادر مقاومین کے حملے دشمن اور اس کے آبادکاروں پر ٹوٹ پڑیں گے۔

حماس رہنما نے اس امر کا اعادہ کیا کہ فلسطینی عوام کی مضبوط ارادہ قابض اسرائیل کی سرکشی اور اس کے بڑھتے ہوئے وحشیانہ حملوں سے کبھی نہیں ٹوٹ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ یہ جرائم مزاحمتی جدوجہد کے تسلسل کے لیے مزید ایندھن بنیں گے اور ہر محاذ پر قابض دشمن کے خلاف ٹکراؤ کو بھڑکائیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ قابض اسرائیلی فورسز نے جمعہ کی صبح شہید یحییٰ عیاش کی اہلیہ محترمہ ہیام عیاش المعروف ام البراء کو نابلس شہر کے شمالی علاقے جبل شمالی میں واقع ان کے گھر پر دھاوا بول کر گرفتار کیا۔ یہ علاقہ مقبوضہ مغربی کنارے میں واقع ہے۔

گرفتاری کے بعد قابض اسرائیلی فوج نے عیاش کے گھر کے داخلی دروازے پر ایک تختی آویزاں کی جس پر تحریر تھا کہ ام البراء کو انٹرنیٹ کے ذریعے اشتعال انگیزی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پر ان کی طرف منسوب ایک پوسٹ کی تصویر بھی لگائی گئی جو ان کے شوہر کی شہادت کی برسی کے موقع پر شائع کی گئی تھی۔

Tags: Arrests_in_PalestinegazaHamasJabarinMiddle_EastPalestinian_FamiliesPalestinian_HeroesPalestinian_ResistancePalestinian_SpiritYahya_Ayyash
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.