• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 3 فروری 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

فلسطینی اسیر بچوں کی حالت تیزی سے بگڑ رہی ہے: واعد

واعد نے خبردار کیا ہے کہ کمسن اسیر شدید جسمانی اور ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔

اتوار 11-01-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم
0
فلسطینی اسیر بچوں کی حالت تیزی سے بگڑ رہی ہے: واعد
0
SHARES
146
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی اسیران اور رہا ہونے والوں کی تنظیم "واعد "نے قابض اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی بچوں کی حالت میں تیزی سے ہونے والی بگاڑ پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے اور کہا ہے کہ ان بچوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے مظالم بچوں کے حقوق سے متعلق تمام بین الاقوامی معاہدوں کی کھلی اور سنگین خلاف ورزی ہیں۔

واعد نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ اسیر بچے نہایت کٹھن اور غیر انسانی قید و بند کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، جہاں انہیں مناسب لباس اور بستر سے محروم رکھا جا رہا ہے، ناقص اور ناکافی خوراک دی جا رہی ہے، شدید گنجائش سے زیادہ قید رکھا جاتا ہے اور دانستہ طور پر طبی سہولیات سے محرومی مسلط کی جا رہی ہے، جس کے تباہ کن اثرات ان کی جسمانی اور نفسیاتی صحت پر مرتب ہو رہے ہیں۔

تنظیم نے اس امر کی بھی نشاندہی کی کہ صفائی اور صحت کی بنیادی سہولتوں کے فقدان کے باعث اسیر بچوں میں متعدی امراض پھیل رہے ہیں، جبکہ انہیں نہ تو ضروری ادویات فراہم کی جا رہی ہیں اور نہ ہی مناسب طبی نگرانی میسر ہے۔

واعد نے زور دے کر کہا کہ یہ تمام اقدامات منظم تشدد کی بدترین شکل ہیں، بالخصوص بچوں کے خلاف ۔اس حوالے سے قابض اسرائیلی فوج اسیر بچوں کی سلامتی اور زندگی کی مکمل ذمہ دار ہے۔ تنظیم نے عالمی اور انسانی حقوق کے اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی قانونی اور انسانی ذمہ داریاں ادا کریں، فوری طور پر حرکت میں آئیں، اسیر بچوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں اور ان کے خلاف جاری سفاکانہ خلاف ورزیوں کو بند کرائیں۔

Tags: ChildPrisonersgazaHumanRightsIsraeliPrisonsPalestinianPrisonersSavePalestinianChildren
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.