• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 16 جنوری 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ میں قابض اسرائیل کی جارحیت جاری، جنگ بندی کے 91 دن مکمل

جنگ بندی کے باوجود قابض فوج کی جارحیت نے امن معاہدے کی ساکھ ختم کر دی ہے۔

ہفتہ 10-01-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ
0
غزہ میں قابض اسرائیل کی جارحیت جاری، جنگ بندی کے 91 دن مکمل
0
SHARES
56
VIEWS

غزہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے معاہدے کو پے در پے 91ویں دن بھی قابض اسرائیل کی جانب سے کھلم کھلا پامال کیا جا رہا ہے۔ قابض فوج کی طرف سے فضائی حملوں، جنگی طیاروں اور فوجی گاڑیوں سے شدید فائرنگ کے نتیجے میں ایک بار پھر نہتے شہریوں کی جانیں شدید خطرے میں پڑ گئی ہیں اور میدانی سطح پر خطرناک کشیدگی جنم لے چکی ہے۔

ہمارے نامہ نگار اور مقامی ذرائع کے مطابق ہفتے کی علی الصبح غزہ شہر کے مشرق میں واقع التفاح محلہ کے مشرقی علاقوں پر قابض اسرائیلی فوجی گاڑیوں سے فائرنگ کی گئی، اسی دوران غزہ پٹی کے جنوب میں واقع رفح شہر کے شمال مغرب میں ہیلی کاپٹروں کی جانب سے شدید گولہ باری کی گئی۔

اسی تسلسل میں وسطی غزہ پٹی میں البریج پناہ گزین کیمپ کے مشرقی علاقوں کو بھی قابض افواج کی فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا جو جاری جارحانہ کارروائیوں کا حصہ ہے۔

غزہ پٹی کے شمالی حصے میں قابض اسرائیلی جنگی طیاروں نے چند ہی گھنٹوں کے دوران دو مسلسل فضائی حملے کیے جبکہ جبالیا کے مشرقی علاقوں میں اپاچی ہیلی کاپٹروں سے فائرنگ کی گئی۔

غزہ پٹی کے جنوبی علاقوں میں بھی قابض اسرائیل کے فضائی حملے نے رفح شہر کو نشانہ بنایا جبکہ توپ خانے کی گولہ باری اور وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا۔

فلسطینی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق 10اکتوبر2025ء سے نافذ ہونے والی سیز فائر کے بعد سے قابض اسرائیلی خلاف ورزیوں کے نتیجے میں 439 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جبکہ 1,223 افراد زخمی ہوئے ہیں اس کے علاوہ 688 لاشیں ملبے سے نکالی جا چکی ہیں۔

وزارت کے مطابق سنہ 7/اکتوبر/2023ء کو شروع ہونے والی جارحیت کے بعد سے اب تک مجموعی طور پر شہداء کی تعداد 71,409 تک پہنچ چکی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 171,304 سے تجاوز کر گئی ہے۔

فلسطینی وزارت صحت نے اس امر کی تصدیق کی کہ اب بھی متعدد متاثرین ملبے تلے اور سڑکوں پر پڑے ہوئے ہیں تاہم مسلسل بمباری اور انتہائی خطرناک میدانی صورتحال کے باعث ایمبولینس اور سول ڈیفنس کے عملے کے لیے ان تک پہنچنا تاحال ممکن نہیں ہو سکا۔

Tags: AirstrikesArmedConflictCeasefireCivilianCasualtiesCivilianImpactConflictZonegazaGazaCrisisGlobalNewsHumanRightsIsraeliAggressionIsraeliOccupationMiddleEastConflictPalestinianCiviliansPalestinianRights
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.