• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 16 جنوری 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

عالمی خاموشی غزہ کے قتلِ عام کی کھلی اجازت ہے: عوامی محاذ

عوامی محاذ نے کہا کہ دنیا کی خاموشی اسرائیلی جرائم کو کھلی چھوٹ دینے کے مترادف ہے۔

جمعہ 09-01-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ
0
عالمی خاموشی غزہ کے قتلِ عام کی کھلی اجازت ہے: عوامی محاذ
0
SHARES
51
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین نے غزہ میں اسرائیلی مظالم پر عالمی برادری کی طرف سے اختیار کی جانے والی مجرمانہ خاموشی کو کڑی تنقید کا نشانہ نشانہ بنایا ہے۔ عوامی محاذ نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں قابض اسرائیل کے جرائم پر عالمی برادری کی مسلسل خاموشی دراصل اس مجرم ریاست کو کھلی اجازت دینے کے مترادف ہے تاکہ وہ غزہ کو ایک اجتماعی قبر میں تبدیل کرنے کا عمل جاری رکھ سکے۔

عوامی محاذ نے ایک پریس بیان میں زور دے کر کہا کہ آج قابض اسرائیل کی جانب سے خان یونس کے علاقے مواصی میں بے گھر فلسطینیوں کے خیموں پر بمباری جس کے نتیجے میں شہادتیں ہوئیں اور متعدد افراد زخمی ہوئے جبکہ بچوں کے جسم ٹکڑوں میں بکھر گئے ایک مکمل جنگی جرم ہے۔ بیان کے مطابق یہ حملہ اس ثابت شدہ صہیونی حکمت عملی کا واضح ثبوت ہے جس کا مقصد غزہ کو ناقابلِ زندگی جہنم میں تبدیل کرنا ہے اور یہ سب مسلسل قتل عام معاہدوں کی خلاف ورزی اور کسی احتساب کے بغیر کیا جا رہا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ہم براہ راست صہیونی قاتل کو اس امریکی انتظامیہ سے الگ نہیں سمجھتے جو اس غاصب ریاست کو قتل عام کی کھلی چھوٹ فراہم کر رہی ہے۔ واشنگٹن اس جاری قتل عام میں ایک فعال شریک ہے کیونکہ وہ قابض اسرائیل کو فوجی مدد قانونی تحفظ اور سیاسی سرپرستی فراہم کر رہی ہے۔ اسی کے نتیجے میں ہمارے بچوں کا بہایا گیا خون عالمی برادری کے لیے ایک دائمی داغ بن چکا ہے جو غزہ کے امتحان میں اخلاقی اور قانونی طور پر بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔

عوامی محاذنے اس امر پر بھی زور دیا کہ یہ قتل عام ایک بار پھر ثابت کرتا ہے کہ یہ مجرم دشمن کسی بھی سیز فائر یا جنگ بندی کا احترام نہیں کرتا۔ یہ ایک ایسا غاصب وجود ہے جو دھوکے پر قائم ہے اور جعلی سکیورٹی جواز تراش کر نسل کشی جبری بے دخلی اور نسلی تطہیر کے منصوبوں کو آگے بڑھاتا ہے۔

بیان میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ محض مذمت کے دائرے سے نکل کر اس صہیونی درندگی کو عملی طور پر روکنے کے لیے مؤثر اقدامات کرے کیونکہ ان جرائم پر خاموشی اختیار کرنا قابض اسرائیل کو غزہ کو اجتماعی قبر میں بدلنے کا کھلا اختیار دینے کے مترادف ہے۔

عوامی محاذ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دشمن کی جانب سے جارحیت کو جاری رکھنے اور معصوموں کے خون کے بدلے سیاسی فوائد سمیٹنے کی تمام کوششیں ہمارے عوام کے عزم و صمود کے سامنے ٹوٹ کر رہ جائیں گی۔ بیان میں کہا گیا کہ خون اور آگ کے ذریعے مسلط کیا جانے والا امرِ واقع ہمیں ہمارے حقوق اور مزاحمت کے راستے سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹا سکتا۔

Tags: #Genocide#WarCrimesArmedConflictCivilianCrisisConflictZonegazaGlobalNewsGlobalSilenceHumanRightsInternationalNeglectIsraeliAggressionMiddleEastConflictPalestinianCiviliansPalestinianRightsPublicFront
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.