• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 4 مارچ 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ کے شہید قائدین کی دنیا بھر میں غائبانہ نمازِ جنازہ ادا

فلسطینی عوام اور عالمی سطح پر مسلمانوں نے شہداء کے لیے عقیدت اور احترام کے جذبات کا اظہار کیا۔

ہفتہ 03-01-2026
in خاص خبریں, عالمی خبریں, فلسطین
0
غزہ کے شہید قائدین کی دنیا بھر میں غائبانہ نمازِ جنازہ ادا
0
SHARES
3
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) جمعے کے روز فلسطین بھر کی مساجد اور دنیا بھر کے متعدد اسلامی مراکز میں غزہ کے شہداء اور مزاحمت کے قائدین کی ارواح کے ایصالِ ثواب کے لیے نمازِ غائبانہ ادا کی گئی۔ لاکھوں نمازیوں نے ان شہداء کی یاد میں نماز ادا کی جو غزہ پر قابض اسرائیل کی مسلط کردہ نسل کشی کی جنگ کے دوران شہید ہوئے۔ ان میں اسلامی تحریک مزاحمتِ حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے قائدین بھی شامل ہیں۔

دنیا کے مختلف ممالک اور خطوں میں غائبانہ نمازِ جنازہ کے مناظر دیکھنے میں آئے جو حماس کی جانب سے دی گئی اپیل پر ادا کی گئیں۔ اس کا مقصد فلسطینی عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور غزہ کے شہید قائدین کو خراجِ عقیدت پیش کرنا تھا۔

مقبوضہ بیت المقدس میں دسیوں ہزار فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ اور اس کے صحنوں میں نماز جمعہ ادا کی۔ اس کے بعد انہوں نے غزہ میں شہید ہونے والے مزاحمتی قائدین کی ارواح کے لیے نمازِ غائبانہ ادا کی۔

اسی دوران قابض اسرائیلی افواج نے اپنی سکیورٹی پابندیوں میں مزید سختی کر دی۔ صبح کے اوقات سے ہی القدس شہر کے گرد قائم عسکری چوکیوں پر نمازیوں کی آمد پر سخت پابندیاں نافذ کی گئیں جبکہ بلدہ قدیمہ اور مسجد اقصیٰ کے دروازوں کے اطراف لوہے کی رکاوٹیں بھی نصب کی گئیں۔

حماس نے گذشتہ جمعرات کو فلسطینی عوام اور عرب و مسلم امہ سے اپیل کی تھی کہ وہ فلسطین کی تمام مساجد اور دنیا بھر کے اسلامی مراکز میں غائبانہ نمازِ جنازہ ادا کریں تاکہ شہید قائدین کی عظیم قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا جا سکے۔

حماس نے واضح کیا کہ یہ اپیل شہید قائدین کی جدوجہد اور ارضِ فلسطین کے دفاع میں ان کی قربانیوں کے اعتراف کے طور پر کی گئی ہے جن میں سرِفہرست القدس اور مسجد اقصیٰ المبارک کا تحفظ شامل ہے۔

اسی تناظر میں القسام بریگیڈز نے گذشتہ پیر کے روز باضابطہ طور پر اپنے پانچ قائدین کی شہادت کا اعلان کیا۔ ان میں ترجمان ابو عبیدہ، خان یونس بریگیڈ کے کمانڈر محمد السنوار، رفح بریگیڈ کے کمانڈر محمد شبانہ، عسکری صنعت کے شعبے کے سربراہ رائد سعد اور اسلحہ کے ذمہ دار حکم العیسی شامل ہیں جو ابو عمر السوري کے نام سے معروف تھے۔

Tags: FuneralPrayergazaGlobalSolidarityInternationalTributeJihadistsmartyrspalestinePalestinianLeaders
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.