• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 3 فروری 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

2025 میں اسرائیلی جیلوں میں 32 فلسطینی اسیران ماورائے عدالت قتل

رپورٹس کے مطابق اسیران کو بغیر کسی قانونی کارروائی کے قتل کیا گیا، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی۔

جمعہ 02-01-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم
0
2025 میں اسرائیلی جیلوں میں 32 فلسطینی اسیران ماورائے عدالت قتل
0
SHARES
148
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) مرکز فلسطین برائے مطالعات اسیران نے انکشاف کیا ہے کہ گذشتہ دو برسوں کے دوران قابض اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی اسیران کے خلاف ماورائے عدالت قتل کی بدترین شرح ریکارڈ کی گئی ہے، جو بین الاقوامی قانون اور انسانی اقدار کی کھلی پامالی ہے۔

مرکز نے جمعرات کو جاری اپنے بیان میں واضح کیا کہ قابض اسرائیل نے سنہ 2025ء کے دوران شناخت شدہ 32 فلسطینی اسیران کو قتل کیا، اس سے قبل سنہ 2024ء میں 43 اسیران کو شہید کیا جا چکا تھا۔ بیان میں کہا گیا کہ قابض حکام نے نہتے اور غیر مسلح اسیران کے قتل کا سلسلہ بدستور جاری رکھا، جس میں تشدد، طبی غفلت، منظم بھوک، شدید مارپیٹ اور دیگر جرائم شامل ہیں اور یہ سب کچھ عالمی برادری کی آنکھوں کے سامنے بغیر کسی روک ٹوک کے ہوتا رہا۔

مرکز کے مطابق سنہ 1967ء سے اب تک تحریک اسیران کے 323 اسیران شہید ہو چکے ہیں، جن میں سے 86 اسیران کو قابض اسرائیل نے گذشتہ 27 ماہ کے دوران قتل کیا، ان میں صرف سنہ 2025ء میں 32 اسیر شامل ہیں۔ قابض حکام تاحال ان شہداء کے جسد خاکی کو تحویل میں لیے ہوئے ہیں اور اہل خانہ کے حوالے کرنے سے انکار کر رہے ہیں۔

بیان میں بتایا گیا کہ گذشتہ برس کے دوران شہید ہونے والے اسیران کا تعلق غزہ کی پٹی، جنین، بیت لحم، الخلیل، طولکرم، رام اللہ اور نابلس سے تھا۔ ان میں چھ بزرگ اسیر اور کم عمر لڑکے بھی شامل تھے، جن میں 17 سالہ اسیر ولید احمد بھی شامل ہے، جو منظم بھوک کے نتیجے میں شہید ہوا۔

مرکز نے نشاندہی کی کہ قابض اسرائیل کے تفتیش کاروں نے تفتیشی مراکز میں مہلک تشدد کے طریقے استعمال کیے، خاص طور پر سدیہ تیمان، عوفر اور النقب جیسے عقوبت خانوں میں ہولناک تشدد سے کئی قیدی شہید ہوگئے۔ ان طریقوں میں بجلی کے جھٹکے دینا، شدید تشدد، سردی میں اسیران کو برہنہ کرنا، پولیس کتوں کا استعمال، بھوکا اور پیاسا رکھنا اور طبی غفلت شامل ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ جنسی زیادتی جیسے سنگین جرائم کا ارتکاب کیا گیا اور بعض واقعات میں ان جرائم پر فخر کرتے ہوئے ویڈیوز بھی لیک کی گئیں۔

مرکز فلسطین برائے مطالعات اسیران نے اس صورت حال کو فلسطینی اسیران کے خلاف جاری منظم سفاکیت اور نسل کشی کی پالیسی کا تسلسل قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ قابض اسرائیل کو ان جرائم پر جواب دہ بنائے اور فلسطینی اسیران کے تحفظ کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کرے۔

Tags: ExtrajudicialKillingsgazaHumanRightsIsraelPalestineConflictIsraelPrisonsMiddleEastConflictPalestinianCasualtiesPalestinianPrisonersPalestinianRightswestbank
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.