(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) صیہونی میڈیا کے مطابق پانچوں اسرائیلی فوجی حزب اللہ کے مجاہدین کے ساتھ جھڑپوں میں مارے گئے، جھڑپوں میں کم سے کم 6 کے زخمی ہونے کا اعلان کیا گیا ہے جن کی حالت تشویشناک ہے۔
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی نام نہاد فوج کے ترجمان ڈینئل ہگاری نے اپنے بیان میں اعتراف کیا ہے کہ گذشتہ روز جنوبی لبنان کے مغربی سیکٹر میں زریت کے مقام پر صیہونی فوج اور حزب اللہ کے جانبازوں کے درمیان جھڑپوں اور حملوں میں دو افسروں، دوسپاہیوں فوجیوں اور ایک کمپنی کمانڈر ہلاک ہوگیا ہے جبکہ دو اعلیٰ افسروں سمیت چھ دیگر شدید زخمی ہیں۔
صیہونی فوج کے میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے لبنان میں غیر معمولی کامیابیاں حاصل کی ہیں، حزب اللہ کی پوری قیادت کو ختم کردیا گیا ہے اس کے باوجود اسرائیلی فوج کو لبنان کے محاذ پر بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔