• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 30 جنوری 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

اسرائیل بھوک کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے : ریاض المالکی

اسرائیل نے فلسطینیوں کو بھوک اور بے مثال تباہی سے رفح میں نقل مکانی پر مجبور کیا  اور اب رفح کو بھی اپنی بے مثالی جارحیت کا نشانہ بنایا جارہا ہے

جمعرات 07-03-2024
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
اسرائیل بھوک کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے : ریاض المالکی
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیل بین الاقوامی نااہلی کے باعث فلسطینی عوام کے خلاف اپنی تباہی کی جنگ جاری رکھے ہوئے ہے، اسرائیل فاقہ کشی کی جنگ لڑ رہا ہے اور بھوک سے متاثر افراد کی تعداد بڑھ رہی ہے۔

مصر کے شہر قاہرہ میں منعقدہ عرب وزرائے خارجہ کے اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے فلسطینی وزیر خارجہ  ریاض المالکی نے کہا کہ تمام تر کوششوں کے باوجود غزہ پر اسرائیلی جارحیت روکنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ اسرائیل بھوک کو  ہتھیار کے طور پر استعمال کر کے آبادی پر دباؤ ڈال رہا ہے تاکہ انہیں بے گھر ہونے پر مجبور کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے فلسطینیوں کو بھوک اور بے مثال تباہی سے رفح میں نقل مکانی پر مجبور کیا  اور اب رفح کو بھی اپنی بے مثالی جارحیت کا نشانہ بنایا جارہا ہے فلسطینیوں کی منظم نسل کشی جاری ہے، اسرائیل فاقہ کشی کی جنگ لڑ رہا ہے اور بھوک سے متاثر افراد کی تعداد بڑھ رہی ہے۔

عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابوالغیط نے اجلاس میں عالمی برادری پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہا کہ یہ شرم کی بات ہے  کہ جب فلسطینی بھوک، بمباری یا اسرائیلی اسنائپرز کے ہاتھوں مارے جارہے ہیں تو انسانیت خاموش کھڑی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے، وہ ایک پوری قوم کے خلاف مکمل تباہی کی جنگ ہے۔ ان جنگ کے ہتھیار گولیاں، بم اور بھوک ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.