• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

حماس کی شرائط پوری کئے بغیر اسرائیلی قیدیوں کی رہائی ناممکن ہے: خلیل الحیہ

اسرائیل القسام کے ہاتھوں غیر معمولی نقصان اٹھا رہا ہے، جس طرح وہ شمالی غزہ ناکام رہا اسی طرح وہ رفح پر بھی اپنا کنٹرول حاصل نہیں کرسکے گا۔

منگل 20-02-2024
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
حماس کی شرائط پوری کئے بغیر اسرائیلی قیدیوں کی رہائی ناممکن ہے: خلیل الحیہ

Islamist Palestinian movement Hamas' senior political leader, Khalil al-Hayya (C), speaks during a press conference at the end of two days of closed-door talks attended by representatives of 13 leading political parties held in the Egyptian capital Cairo on November 22, 2017. The Palestinian factions agreed on November 22 on the need to hold elections by the end of 2018, they said in a joint statement issued after two days of reconciliation talks in Cairo. / AFP PHOTO / MOHAMED EL-SHAHED

0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی دشمن اگر قیدیوں کی رہائی میں سنجیدہ ہے تو پہلے نہتے شہریوں کے خلاف  جارحیت بند کرنا ہوگی اور فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنا ہوگا۔

غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سینئر رہنما اور سیاسی شعبے کے نائب صدر خلیل الحیہ  نے قطر کے نشریاتی چینل الجزیرہ ٹی وی کو دیے گئےانٹرویو میں ایک بار پھر حماس کی شرائط کو دہراتے ہوئے  کہا ہے کہ  اسرائیل اگر اپنے قیدیوں کی رہائی میں سنجیدہ ہے تو اس کو  سمجھ لینا چاہئے کہ اپنے قیدیوں کو شرائط کے علاوہ حاصل نہیں کر سکے گا۔ پہلےاسے غزہ کے عوام کو ریلیف دینا ہوگا۔ جارحیت روکنا روکنا ہوگی اور قیدیوں کا تبادلہ کرنا ہوگا”۔

انھوں نے کہا کہ اسرائیل غزہ پر جارحیت روکنے اور شہر سے فوجیوں کے انخلاء کی حماس کی تجویز کو مسترد کردیا ہے، صیہونی دشمن نے گذشتہ ہفتے معاہدے کے فریم ورک کے حوالے سے جو کچھ تجاویز پیش کیں وہ پھر اس نے واپس لے لیں،  انہوں نے کہا کہ جب تک اسرائیل ہماری شرائط پوری نہیں کرے گا وہ اپنے قیدیوں کو نہیں چھڑا سکتا۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ "مزاحمت تقریباً 5 ماہ کی جارحیت کے بعد بھی قابض دشمن کا تعاقب کر رہی ہے اور صیہونی  دشمن طاقت کے بھرپور استعمال کے باوجود قیدیوں کی بازیابی اور مزاحمت کو ختم کرنے کے اپنے اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ مزاحمت اپنے وجود کی شدتوں کے ساتھ صیہونی دشمن کے ساتھ جھڑپوں میں مصروف ہے، اسرائیل کو القسام کے ہاتھوں غیر معمولی نقصان اٹھانہ پڑا ہے ، جس طرح وہ شمالی غزہ میں کنٹرول حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔ اسی طرح وہ رفح پر بھی اپنا کنٹرول حاصل نہیں کرسکے گا۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ "فلسطینی عوام بھوک اور نسل کشی جیسے المناک حالات کے باوجود اپنی مزاحمت جاری رکھے ہوئےہیں جبکہ  "پوری دنیا قابض دشمن کے جرائم کے سامنے اپنے اخلاقی امتحان میں ناکام رہی اور آج اسے احساس ہے کہ مکمل خودمختار فلسطینی ریاست کے بغیر خطہ پرامن نہیں ہو گا۔

Tags: اسرائیلیحماسخلیل الحیہشہیدصیہونیفلسطینیمزاحمتمقبوضہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.