• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 15 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

صیہونی بمباری سے حماس کی قید میں 6 اسرائیلی یرغمالی ہلاک

غزہ  میں حماس  نے اب بھی "136 اسرائیلی یرغمالیوں کو اپنے قبضے میں رکھاہوا ہےجن میں 17 خواتین اور بچے ہیں۔

ہفتہ 02-12-2023
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
صیہونی بمباری سے حماس کی قید میں 6 اسرائیلی یرغمالی ہلاک
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )صیہونی  افواج نے غزہ پر حملے کرکے خود اپنے ہی یرغمالی شہریوں کو بھی قتل کردیا، اسرائیل نے حماس کی قید میں موجود 6 یرغمالیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔

غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی نام نہاد فوج کے ترجمان ڈینیئل ہیگری  نے گذشتہ روز پریس کانفرنس کرتےہوئے غزہ میں اپنے پانچ شہری جو حماس کے ہاتھوں یرغمال تھے کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہلاک ہونے والے اسرائیلی شہریوں کے اہل خانہ کو مطلع کر دیا گیا تھا اور ان میں سے ایک کی لاش اسرائیل کو موصول بھی ہوگئی ہے۔

فوج کے ترجمان ے کہا کہ "حالیہ دنوں میں، IDF اور اسرائیلی پولیس نے یرغمالیوں ایلیاہو مارگالیت، مایا گورین، رونن اینجل اور آری زلمانوٹز کے اہل خانہ کو ان کی موت کے بارے میں مطلع کیا۔

” فوجی ترجمان ہیگری نے کہا کہ غزہ  میں حماس  نے اب بھی "136 اسرائیلی یرغمالیوں کو اپنے قبضے میں رکھاہوا ہےجن میں 17 خواتین اور بچے ہیں۔

واضح رہے کہ غزہ پر جاری صیہونی افواج کی وحشیانہ بمباری میں جہاں بڑے پیمانے پر فلسطینی معصوم شہریوں کی  شہادت ہورہی ہے وہیں اس بمباری میں غزہ میں موجود اسرائیلی شہری بھی ہلاک ہوئے ہیں جس کے باعث یرغمالیوں کے اہلخانہ کی جانب سے اسرائیل میں بڑے پیمانے پر احتجاج جاری ہے اور صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو کے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ زور پکڑتا جارہا ہے۔

Tags: اسرائیلیشہیدصیہونیغزہفلسطینیہیگری
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.