• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 3 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

مزاحمت کی صلاحیت دشمن کی سوچ سے کہیں زیادہ ہے، اُسامہ حمدان

"وقت زیادہ دیر تک دشمن کے لیے سازگار نہیں رہے گا۔ میدان جنگ میں مزاحمت کی صلاحیت دشمن کی سوچ سے کہیں زیادہ مضبوط ہے۔

پیر 13-11-2023
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
مزاحمت کی صلاحیت دشمن کی سوچ سے کہیں زیادہ ہے، اُسامہ حمدان
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) "گذشتہ دنوں میں جو کچھ ہوا اس نے اس بات کی تصدیق کی کہ مزاحمتی قیادت کے پاس متبادل، منصوبے اور نقل و حرکت کی لچک ہے، ہم نے دشمن کے 160 ٹینکوں اور گاڑیوں کو تباہ کردیا ہے یہ معمولی نقصان نہیں ہے۔

غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سینئر رہنما اسامہ حمدان نے قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ کو دیئے گئے انٹر ویو میں صیہونی دشمن کو پہنچنے والے غیر معمولی نقصان کا زکرکرتے ہوئے کہا ہے کہ "وقت زیادہ دیر تک دشمن کے لیے سازگار نہیں رہے گا۔ میدان جنگ میں مزاحمت کی صلاحیت دشمن کی سوچ سے کہیں زیادہ مضبوط ہے۔ فلسطین فلسطینیوں کی سرزمین ہے جس پر غاصبوں کا کوئی مستقبل نہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ "ہم اب جس چیز پر بات کر رہے ہیں وہ فتح کا آپشن ہے، غزہ پر دہشت گرد صیہونی جارحیت کو کچلنا اور بھرپور جواب دینا، ہمیں میدان میں مزاحمت کی کارکردگی پر شرط لگانی چاہیے۔” انہوں نے زور دے کر کہا کہ "گذشتہ دنوں میں جو کچھ ہوا اس نے اس بات کی تصدیق کی کہ مزاحمتی قیادت کے پاس متبادل، منصوبے اور نقل و حرکت کی لچک ہے ہم نے دشمن کے 160 ٹینکوں اور گاڑیوں کو تباہ کردیا ہے یہ معمولی نقصان نہیں ہے۔

حماس کے رہ نما نے کہا کہ قیدیوں کی فائل پر ہمارا موقف شروع سے ہی واضح ہے، جو کہ مکمل تبادلہ ہے۔ جہاں تک قیدیوں اور غیر ملکی پاسپورٹ رکھنے والوں کا تعلق ہے ان کی رہائی کے لیے مذاکرات ہو رہے ہیں، لیکن ان مذاکرات میں صہیونی دشمن خود رکاوٹ ڈال رہا ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ "قیدیوں کی رہائی ایک انسانی مسئلہ ہے، لیکن یہ دونوں طرف سے ہونا چاہیے، یعنی انسانی امداد کو آزادانہ طور پر غزہ میں داخل ہونا چاہیے اور غزہ میں متعدد مقامات پر قید لوگوں کے میں معلومات جمع کرنے اور ان کی لوگوں کی نقل و حرکت کی ضمانت ہونی چاہیے "۔

اسامہ حمدان نے زور دے کر کہا کہ "کسی بھی صورت میں ایسی کوئی تجویز قبول نہیں کی جا سکتی جس سے زیر حراست لوگوں کی نگرانی کرنے والوں کو کوئی خطرہ ہو۔ "جب تک ہم صہیونی قابض دشمن کی چوری سے نمٹتے ہیں ہم اس بات کی تصدیق نہیں کر سکتے کہ ہم کسی معاہدے پر پہنچ رہے ہیں۔

Tags: اسامہ حمداناسرائیلیشہیدصیہونیغزہفلسطینیمزاحمتمقبوضہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.