(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قیدی کلب نے عالمی اداروں سےمطالبہ کیا ہے کہ وہ صہیونی جیل میں قیدفلسطینی کی حالت کا نوٹس لیں اور بےگناہ قیدی کی رہائی کو جلد از جلد ممکن بنائیں۔
مقبوضہ فلسطین میں فلسطینی قیدیوں اور ان کے امور سے متعلق کمیٹی قیدی کلب کیجانب سے صہیونی جیل میں قید اسیر کاید الفسفوس کی حالت کے حوالے سے انتباہ کیا گیا ہے کہ اسیر کی حالت انتہائی نازک ہے اور مسلسل دو ماہ سے غذا کے بغیر صرف پانی پرگزارہ کرنے کے باعث قیدی کسی بھی وقت موت کے منہ میں جاسکتا ہے۔
قیدی کلب نے انسانی حقوق کے عالمی اداروں کی توجہ صہیونی جیل میں قید 34 سالہ بے گناہ فلسطینی قیدی کی جانب مبذول کراتے ہوئے اپیل کی ہے جس کا عالمی ادارے حقیقی معنی میں نوٹس لیں اور بےگناہ قیدی کی صہیونی زندان سے جلد از جلد رہائی کو ممکن بنائیں۔
خیال رہے کہ الخلیل کے جنوب میں واقع قصبے دوراء سے تعلق رکھنے والےفلسطینی قیدی کاید الفسفوس نے اپنی انتظامی حراست کے خلاف مطالبات کی منظوری کیلیے مسلسل 59 ویں روز بھی بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہےجبکہ دوسری طرف اسرائیلی قابض فوج نے اپنی ہٹ دھرمی جاری رکھتے ہوئےاسیر کے مطالبات کا جواب دینے سے انکار کردیا ہے۔