(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )فلسطینی نوجوان چند روز قبل نابلس میں صیہونی فوجیوں کی وحشیانہ فائرنگ سے شدید زخمی ہوا تھا جو گذشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ چند روز قبل مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس کے پناہ گزین کیمپ پر غیر قانونی صیہونی ریاست کی نام نہاد سیکیورٹی فورسز کے حملے میں شدید زخمی ہونے والا پندرہ سالہ فلسطینی نوجوان عبدالله الدخیل گذشتہ روز زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جاملا۔
حالیہ چند ہفتوں سے غرب اردن کا علاقہ صیہونی فوجیوں کی جارحیت اور فلسطینی نوجوانوں کی استقامت کا بے مثال منظر پیش کر رہا ہے۔ فلسطینیوں کی استقامت نے صیہونی حکام کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے اورغاصب صیہونی فوجی بچوں اور نوجوانوں پر براہ راست فائرنگ کرتے ہیں۔