• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 22 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

حماس کے وفد کی روسی نائب وزیرخارجہ سے ملاقات

روسی اعلیٰ عہدیدار سے مسجد اقصیٰ کے خلاف جاری اسرائیلی حملوں اور غزہ کی پٹی  اور فلسطینی قیدیوں پر مظالم اور فلسطین کی تازہ ترین صورت حال پر بات چیت کی۔

جمعرات 04-05-2023
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
حماس کے وفد کی روسی نائب وزیرخارجہ سے ملاقات
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )حماس کے وفد نے روسی نائب وزیرخارجہ کو صہیونی ریاست  کی نسل پرستی اور قبلہ اول کے خلاف جاری صہیونی جارحیت سمیت غزہ اور فلسطینی قیدیوں پر مظالم کی تازہ ترین صورت حال پر بات چیت کی۔

فلسطین پر قابض غیر قانونی صہیونی ریاست اسرائیل کے مظلام کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے بیرون ملک بین الاقوامی تعلقات کے سربراہ موسیٰ ابو مرزوق  نے گذشتہ روز  مشرق وسطیٰ اور افریقہ میں روسی صدر کے خصوصی ایلچی اور روسی نائب وزیر خارجہ میخائل بوگدانوف سے روسی دار الحکومت ماسکو میں ملاقات کی۔

انہوں نے روسی اہلکار سے مسجد اقصیٰ کے خلاف جاری اسرائیلی حملوں اور غزہ کی پٹی  اور فلسطینی قیدیوں پر مظالم اور فلسطین کی تازہ ترین صورت حال پر بات چیت کی۔

ابو مرزوق نے فلسطینیوں کے خلاف قابض ریاست  کے جرائم کے بارے میں بات کرتے ہوئے زور دیا کہ فلسطینی عوام اپنے حقوق کی پاسداری کرتے ہیں اور حماس تمام دستیاب ذرائع سے اپنے عوام کا دفاع کرے گی۔

دوسری طرف بوگدانوف نے فلسطینی عوام کے حقوق کی حمایت میں اپنے ملک کے دیرینہ موقف کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ روس خطے میں کشیدگی نہیں چاہتا۔ فریقین کوصبرو تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

Tags: اسرائیلیحماسصیہونیفلسطینیمزاحمتموسیٰ ابو مرزوقمیخائل بوگدانوف
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.