• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

فلسطینی جنگجوؤں کے ہاتھوں اسرائیلیوں کے قتل میں اضافہ خطرناک ہے، رپورٹ

مجموعی طور پرفلسطینیوں کی طرف سے 1055 مزاحمتی کارروائیاں کی گئیں،  ان کارروائیوں میں فائرنگ کے 143 واقعات بھی شامل ہیں

منگل 04-04-2023
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
فلسطینی جنگجوؤں کے ہاتھوں اسرائیلیوں کے قتل میں اضافہ خطرناک ہے، رپورٹ
0
SHARES
2
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینی مزاحمت کاروں کی جانب سے گذشتہ اک ماہ کے دوران ایک ہزار سے زائد کارروائیاں کی گئی ہیں جو انتہائی تشویشنا ک ہے ان  کارروائیوں میں  دو صہیونی ہلاک اور 25 زخمی ہوئے۔

غیر قانونی صہیونی ریاست اسرائیل کے معروف اخبار  یدیعوت احرنوت کی رپورٹ کے مطابق  اسرائیلی فوج اور دیگر سیکیورٹی فورسز کی سردھڑ کی بازی لگانے کے باوجود صیہونی ریاست فلسطینی مزاحمت کاروں کو روکنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے، گذشتہ ماہ مارچ کے دوران مجموعی طور پرفلسطینیوں کی طرف سے 1055 مزاحمتی کارروائیاں کی گئیں،  ان کارروائیوں میں فائرنگ کے 143 واقعات بھی شامل ہیں جبکہ  مسلح جھڑپوں کی 54 کارروائیاں کی گئیں۔ ان میں زیادہ تر مقبوضہ غرب اردن کے شہر جنین اور نابلس میں ہوئیں۔

مارچ 2023ء کے دوران مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں قابض اسرائیلی فوج اور یہودی آباد کاروں کے خلاف فلسطینی مزاحمت کی نوعیت اور معیار میں اضافہ دیکھا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پچھلے ماہ فلسطینی مزاحمتی کارروائیوں کےنتیجے میں دو صہیونی ہلاک اور پچیس زخمی ہوئے۔ زخمی ہونے والوں میں زیادہ تر اسرائیلی فوجی شامل ہیں۔

فلسطین انفارمیشن سیںٹر’معطی‘ کی طرف سے جاری ماہانہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مارچ کے دوران اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں 26 فلسطینی شہری شہید ہوئے۔

نو مارچ کو فلسطینی مزاحمت کار معتز الخواجہ نے تل ابیب کی شاہراہ ڈیزنکوف میں ایک کیفے پرحملہ کرکے پانچ صہیونیوں کو زخمی کردیا۔ ان میں سے ایک زخمی 19 مارچ کو ہلاک ہوگیا۔

10 مارچ کو اسرائیلی فوج نے ایک یہودی آباد کار خاتون کی ہلاکت کا اعتراف کیا۔ یہ خاتون فروری کے آخر میں ایک فلسطینی شہری کی گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہوگئی تھی۔

یکم رمضان المبارک کو جنوب مشرقی طولکرم میں عزبہ شوفہ کے مقام پر اسرائیلی فوجیوں نے ایک فلسطینی مزاحمت کار امیر ابو خدیجہ کو ایک مکان کے محاصرے کےدوران شہید کیا۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.