• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 13 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

امیر عماد ابو خدیجہ کی شہادت انقلاب کو روک نہیں سکے گی، حماس

حماس نے فلسطینیوں پر زور دیا کہ وہ دشمن کا مقابلہ کرنے کے لیے مزاحمت کاروں کے ہاتھ مضبوط کریں۔

جمعہ 24-03-2023
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
امیر عماد ابو خدیجہ کی شہادت انقلاب کو روک نہیں سکے گی، حماس
0
SHARES
3
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی فوج کی ریاستی دہشتگردی کل بھی جاری تھی اور آج بھی جاری ہے مگر قابض ریاست کے مظالم اور دہشتگردی فلسطینیوں کو مزاحمت سے باز نہیں رکھ  سکتی۔

فلسطین پر قابض غیر قانونی صہیونی ریاست اسرائیل کے ریاستی دہشتگردی کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس  نے گذشتہ روز 25 سالہ فلسطینی مزاحمت کار امیر عماد ابو خدیجہ کی صہیونی فورسز کےہاتھوں شہادت پر افسوس کا اظہار کرتےہوئے شہید کے خاندان اور پوری قوم سے تعزیت کی ہے۔

حماس نے مقبوضہ غرب اردن کے فلسطینیوں پر زور دیا کہ وہ دشمن کا مقابلہ کرنے کے لیے مزاحمت کاروں کے ہاتھ مضبوط کریں۔

حماس نے کہا کہ فسطائی قابض ریاست کا ہرسطح پر مقابلہ اور مزاحمت جاری رکھی جائے گی۔ حماس نے فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے غرب اردن میں مزاحمت کاروں کے خلاف اور اسرائیلی فوج کی معاونت کی پالیسی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ  گذشتہ روز مقبوضہ غرب اردن کے شمالی شہر طولکرم میں صہیونی فورسز کی وحشیانہ کارروائی کے دوران فلسطینی مزاحمتی تنظیم ریپڈ رسپانس گروپ، "طولکرم بریگیڈ”کے بانی رہنما 25 سالہ امیر عماد ابو خدیجہ شہید ہوگئے تھے جن کو اسرائیلی فورسز نے عزبہ شوفہ کے مقام پر گھر میں گھس کر گولیاں ماریں جس کے نتیجے میں وہ جام شہادت نوش کرگئے۔

Tags: اسرائیلیامیر عماد ابو خدیجہشہیدصہیونیطولکرم بریگیڈفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.