(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) عبرانی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ سے ایک ڈرون اسرائیل میں داخل ہوا تاہم اسرائیلی فوج شناخت میں ناکام رہی ڈرون کی تلاش جاری ہے۔
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی عبرانی نیوز ویب سائٹ Ynet نے اتوار کی صبح اپنی رپورٹ میں اسرائیلی سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے انکشاف کیاہے گذشتہ رات غزہ شہرسے ایک ڈرون اسرائیل میں داخل ہوا تاہم جدید ترین ٹیکنالوجی اور دفاعی فضائی سسٹم آئرن ڈوم کے باوجود ڈرون کامیابی سے اسرائیلی حدود میں داخل ہوا اور غائب ہوگیا ۔
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اسرائیلی سیکیورٹی حکام تاحال اس ڈرون کو تلاش کرنے میں ناکام ہیں جس کے باعث عسکری حلقوں میں خوف پایا جارہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ غزہ سے اسرائیل میں داخل ہونے والا ڈرون یقینی طورپر حماس کی جانب سے بھیجا گیا ہے تاہم حماس کی طرف سے اس حوالے سے کوئی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے۔